عالیہ بھٹ انٹرنیشل فیشن برانڈ گُچی کی پہلی انڈین گلوبل ایمبیسڈر بن گئیں

انوشکا شرما، جھانوی کپور، وانی کپور، نیتو کپور، بپاشا باسو اور بھومی پڈنیکر نے بھی عالیہ کو مبارکباد پیش کی


ویب ڈیسک May 12, 2023
فوٹو: فائل

عالیہ بھٹ انٹرنیشل فیشن برانڈ گُچی کی پہلی انڈین گلوبل ایمبیسڈر بن گئیں۔

انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنے شوبز کیریئر کی بڑی خبر دیتے ہوئے اداکارہ نے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔


عالیہ بھٹ نے لکھا کہ مجھے گُچی کو نہ صرف انڈیا بلکہ عالمی اسٹیج پر پیش کرنے کا اعزاز ملا ہے۔






انہوں نے مزید لکھا کہ گُچی کی شاندار روایت نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا ہے اور میں اس برانڈ کے ساتھ مزید سنگ میل حاصل کرنے کی خواہشمند ہوں۔


جیسے ہی عالیہ بھٹ نے اس خبر کو شیئر کیا مداحوں کی طرف سے ان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا، ان کی ساتھی فنکاروں انوشکا شرما، جھانوی کپور، وانی کپور، نیتو کپور، بپاشا باسو اور بھومی پڈنیکر نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی۔


دیپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد عالیہ بھٹ بھی ہالی وڈ کی طرف اپنا راستہ بنا رہی ہیں، کچھ دن قبل وہ دنیا کے سب سے بڑے فیشن شو میٹ گالا میں بھی اپنا ڈیبیو کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں