پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 198 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف حکام کے حوالے کیا جائے گا تاکہ یہ اپنے وطن واپس جا سکیں، ایدھی فاؤنڈیشن


ویب ڈیسک May 12, 2023
—فوٹو ایکسپریس

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 198 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

تفصیلات کے مطابق جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان نے کراچی ملیر جیل میں قید بھارتی قیدیوں کو رہا کیا، پاکستان میں بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ہدایت پر بھارتی ماہی گیروں کو کراچی ملیر جیل سے بذریعہ ٹرین لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچایا گیا۔ لاہور ریلوے اسٹیشن سے ایدھی کی اسپیشل گاڑیوں کے ذریعے بھارتی ماہی گیروں کو ریلوے اسٹیشن سے واہگہ بارڈر لایا گیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی نے بھارتی ماہی گیروں کو 5 ہزار روپے نقد اور تحائف دیے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کے لیے کراچی سے واہگہ بارڈر تک تمام سفری اخراجات اور کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

198 بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف حکام کے حوالے کیا جائے گا تاکہ یہ اپنے وطن واپس جا سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں