ہنگاموں پرتشدد مظاہروں کے بعد لاہور کا چڑیا گھر کھول دیا گیا

مظاہروں کی وجہ سے ایک ملین روپے سے زائد کا نقصان ہوا، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر


ویب ڈیسک May 14, 2023
مظاہروں کی وجہ سے ایک ملین روپے سے زائد کا نقصان ہوا، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر (فوٹو: فائل)

لاہور چڑیا گھر کو تین روز بعد تفریح کیلئے آنیوالوں کے لئے کھول دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں ہنگاموں اور پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے تفریح گاہ کو 9 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہنگاموں اور پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے ایک ملین روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

ڈائریکٹر عظیم ظفر نے بتایا کہ ہنگاموں اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی وجہ سے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر چڑیا گھر کو 10 سے 13 مئی تک بند رہا تھا۔

چڑیا گھر کی بندش سے انٹری ٹکٹ اور پارکنگ فیس کی مدمیں حاصل ہونیوالی آمدن سے ایک ملین روپے سے زائد کا خسارہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں