کینیا میں دیہاتیوں نے 10 شیروں کو مار ڈالا

شیروں نے مبینہ طور پر قریبی دیہات میں 11 بکریوں اور ایک کتے کا شکار کیا تھا


ویب ڈیسک May 15, 2023
شیر خوراک کی تلاش میں آبادی میں گھس جایا کرتے تھے؛ فوٹو: فائل

کینیا میں دیہاتیوں نے ایک ہی دن میں 6 شیروں کو قتل کر ڈالا جس کے بعد ایسے واقعات میں مجموعی طور پر ہلاک ہونے والے شیروں کی تعداد 10 ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا نیشنل سفاری پارک کے شیروں نے مبینہ طور پر قریبی دیہات میں 11 بکریوں اور ایک کتے کا شکار کیا تھا جس کے بعد دیہاتیوں نے ایک ہی روز میں 6 شیروں کو مار ڈالا۔

ان 6 شیروں کی ہلاکت کے بعد دیہاتیوں کے ہاتھوں مارے جانے والے شیروں کی تعداد 10 ہوگئی۔ جس پر محکمہ وائلڈ لائف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیہاتی جنگل کی زندگی میں مداخلت کر رہے ہیں۔

یہ شیر خوراک کی تلاش میں قریبی علاقے میں نکل پڑتے ہیں اور دیہاتیوں کی بکریوں کا شکار کرتے ہیں جس پر مویشی باڑے کے مالک نے شیروں کو ہلاک کردیا۔

کینیا وائلڈ لائف سروس کے عملے نے سفاری پارک کے گرد مقامی آبادی کے مکینوں سے ملاقات کی اور جنگلی حیات کی حفاظت سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور ایک سمجھوتے پر اتفاق کرلیا۔

واضح رہے کہ کینیا کا امبوسیلی نیشنل پارک کا رقبہ 39 ہزار 206 ہیکٹر پر مشتمل ہے جن میں ہاتھی، چیتا، بھینسیں اور زرافے سمیت انواع اقسام کے جانور موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں