کراچی میں آئندہ مزید تین روز موسم گرم رہنے کا امکان

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter May 15, 2023
(فائل فوٹو) 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں درجہ حرارت کم ہوگیا ہے تاہم آئندہ تین روز تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو شہر میں 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے سبب درجہ حرارت کئی ڈگری گرگیا، ہواؤں کی رفتار میں منگل کے روز بھی اضافہ متوقع ہے۔

پیرکو شہر میں صبح کے وقت مطلع گرم ومرطوب رہا، تاہم دوپہر کے وقت موسم یکسرتبدیل ہوگیا اور سمندرکی جانب سے معمول سے تیزہوائیں چلنا شروع ہوئیں،جس کی رفتار30 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

شہر کے چند علاقوں میں مطلع جذوی ابرآلودرہا جبکہ بیشترعلاقوں میں تیزدھوپ رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 67فیصد تک بڑھا تاہم اس کے باوجود سمندری ہوائیں چلنے کے باعث موسم گذشتہ کئی روز کے مقابلے میں معتدل رہا۔

واضح رہے کہ حالیہ گرمی کی جذوی لہر کے دوران شہرکا پارہ 40.3ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوزکرچکا ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3روز کے دوران مطلع گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے،آج(منگل)کو کبھی کبھارتیزہوائین چل سکتی ہیں، صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں