چمن میں ٹارگٹ کلنگ میں لیویز اہلکار جاں بحق

اہلکار کو گھر کے قریب ہی موٹرسائیکل سواروں نے نشانہ بنایا۔


ویب ڈیسک May 16, 2023
اہلکار کو گھر کے قریب ہی موٹرسائیکل سواروں نے نشانہ بنایا۔

میزئی اڈہ میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ نے بتایا کہ لیویز اہلکار ڈیوٹی سے گھر جارہا تھا کہ رستے میں دہشت گردوں نے اس کے سر پر گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر شہید ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق اہلکار کا نام نور الحق ولد ملک خیر محمد مسیزئی ہے۔ اسے گھر کے قریب ہی موٹرسائیکل سواروں نے نشانہ بنایا۔

لیویز اور پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں