- ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال
- ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کیلیے ہر حد تک جائیں گے، اسرائیل
- رجب طیب اردوان کی حلف برداری میں شرکت کیلیے وزیراعظم ترکیہ روانہ
- منظور وسان کا عثمان بزدار کے سیاست چھوڑنے سے متعلق بیان پر دلچسپ تبصرہ
- سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں بنا رکھا، جسٹس قاضی فائز عیسی کی وائرل ویڈیو پر وضاحت
- ڈالر کے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں اضافہ
- فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- لاہور کے 5 مقامات پر دفعہ 144 نفاذ
- انسانی اسمگلنگ اور جعل سازی میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار
- دیر میں مدرسے کے چار طالب علم تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- میٹا نے ایپل سے پہلے کویسٹ تھری وی آر ہیڈسیٹ پیش کرنے کا عندیہ دیدیا
- بزرگوں کو توانا رکھنے والی صدیوں پرانی آسان چینی ورزش
- چھٹی منزل سے گرنے والی بلی معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی
- حکومت پنجاب کا صوبے میں مزید 7 نیشنل پارکس بنانے کا اعلان
- سونے کی قیمتوں سے پریشان دکاندار عدالت پہنچ گئے
- شدید اعتراضات کے بعد برطانیہ کا اسکولوں میں جنسی تعلیم پر نظرِثانی کا فیصلہ
- روس، ایران، افغانستان سے اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت کا طریقہ کار جاری
- بجٹ میں ای او بی آئی کی پنشن بڑھنے کا امکان
- ریاست منی پور میں بھارت سے الگ ہونے کے مطالبات زور پکڑنے لگے
حفاظتی اقدامات کے بغیر، خطرناک کرتب دکھانے والا کھلاڑی تنقید کی زد میں

کارلوس رینگیفو وینزویلا کے اسٹنٹ مین اور مشہور پارکر ہیں جو انتہائی خوفناک کرتب دکھاتے ہیں۔ فوٹو: بشکریہ نیویارکر
وینزویلا: سوشل میڈیا کی دنیا پرعوام کو اپنے خطرناک کرتب دکھانے والے بہادر نوجوان کو اپنی نئی ویڈیو پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
وینزویلا کے 27 سالہ کارلوس رینگییفو آئے دن اپنے خطرناک پارکر اور دیگر کرتبوں سے لوگوں کو محظوظ کرتے رہتے ہیں۔ وہ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بھی کرتب دکھاچکے ہیں۔
اب انہوں نے کسی حفاظتی سامان کے بغیر ایک بلند عمارت پر تعمیری باڑھ پر چلنے کا مظاہرہ کیا ہے اور پی او وی کیمرا فوٹیج سے ان کے قدموں اور نیچے زمین کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ایک اونچی عمارت سے ایک ہاتھ پر لٹک کر بہت سکون سے سافٹ ڈرنک پیتے دکھائی دیتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ میرے لیے خوف ایک مثبت توانائی کی طرح ہے اور یہی میرا خواب ہے۔ جبکہ خوف ہمیں اپاہج کرسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر کارلوس کے لاکھوں مداح ہیں جو ان کے کرتب سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ نئی ویڈیو میں انہیں عمارت کے کنارے الٹی قلابازی (بیک فلپ) کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ مناظر دیکھ کر اس کے مداح ششدر رہ گئے ہیں۔
بہت سے صارفین نے کارلوس کی تعریف کی ہے لیکن اکثریت نے اسے احمقانہ قرار دیا ہے۔ لوگوں کا اصرار ہے کہ کارلوس کو اس سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ وہ حفاظتی اقدامات اختیار نہیں کرتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔