دلہن شادی کی رسومات ادھوری چھوڑ کر امتحان دینے پہنچ گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 19 مئ 2023
دلہن کی کمرہ امتحان میں موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی:فوٹو:اسکرین گریب

دلہن کی کمرہ امتحان میں موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی:فوٹو:اسکرین گریب

جھانسی: بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر امتحان دینے سینٹر پہنچ گئی۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر جھانسی کے ایک امتحانی مرکز میں تمام لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے سجی سنوری دلہن کو آتے دیکھا۔ کرشنا راجپوت بیچلرآف آرٹس (بی اے) فائنل کی طالبہ ہیں اور ان کا سوشیالوجی کا پرچہ شادی والے دن تھا۔

دلہن کرشنا راجپوت کا کہنا تھا کہ میرے لیے امتحان بھی اتنا ہی اہم اور ضروری تھا جتنا کہ شادی۔ پرچہ دینے کے بعد میری رخصتی ہوگی۔ دلہن کے امتحان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک ہزاروں صارفین پسند کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔