شوہر کی دکان کے ملازم نے خاتون کو قینچی کے وار سے قتل کردیا

ملزم عصمت اللہ مقتولہ کے شوہر کی دکان پر ملازم تھا اور گھر یلو نوعیت کے کام کی وجہ سے گھر میں آنا جانا تھا، پولیس


ویب ڈیسک May 19, 2023
—فائل فوٹو

سعید آباد میں شوہر کی دکان کی پر کام کرنے والے ملازم نے گھریلو خاتون کو قینچی کے وار سے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کےعلاقےنیوسعید آباد میمن کالونی سیکٹرفورآئی میں گھرسے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی شناخت 40 سالہ نازیہ زوجہ عمران کے نام سے کی گئی، مقتولہ گھریلوخاتون اور3 بچوں کی ماں تھی پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق خاتون کا شوہرعمران گوشت کا کاروبارکرتا ہے اورگرفتارملزم عصمت اللہ مقتولہ کے شوہرکے پاس کام کرتا تھا اورکبھی کبھی ان کے گھرمیں رہائشی اختیارکرتا تھا جبکہ ملزم کی مستقل رہائشی اتحاد ٹاؤن میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جمعے کی صبح مقتولہ خاتون کا شوہرجب گھر سے کام پرنکل گیا تواس کے بعد ملزم گھرمیں داخل ہواجہاں مقتولہ خاتون اورملزم کے درمیان جھگڑا ہوااور جھگڑے کے دوران ملزم نے قینچی کی مدد سےخاتون کا گلا کاٹ کرانہیں قتل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں