- لکی مروت؛ مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک، پولیس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 7 ہزار 700 سے تجاوز کرگئیں
- وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی
- امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر
- ریڈ لائن بس میں مسافر ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ڈرائیور اور کنڈیکٹر معطل
- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- دیامر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
تھری جی ٹیکنالوجی مالیاتی صنعت کا منظرنامہ تبدیل کردیگی، ماہرین

ڈائریکٹ ڈیبٹ سروس آئندہ مالی سال شروع ہوگی، بلز، فیس والیکٹرانک پیمنٹس کیلیے استعمال ہوگا۔ فوٹو: فائل
کراچی: الیکٹرانک بینکاری کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے، تھری جی اور فورجی ٹیکنالوجی پاکستان میں فنانشل انڈسٹری کا منظرنامہ تبدیل کردیگی۔
ان خیالات کا اظہار شعبہ بینکاری اور آئی سی ٹی کے ماہرین نے ٹوٹل کمیونیکیشنز کے زیر اہتمام ای بینکنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس کا انعقاد پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور پاکستان سافٹ ویئر ہائوس ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا گیا ۔کانفرنس سے خطاب میں ون لنک گارنٹی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل اعجاز خان نے کہا کہ پاکستان میں ڈائریکٹ ڈیبٹ سروس آئندہ مالی سال کے آغاز تک متعارف کرادی جائیگی جس کے ذریعے الیکٹرانک انٹربینک فنڈز ٹرانسفر ممکن ہوگا، اس سہولت کے ذریعے بینک صارف مقررہ تاریخ سے قبل ہی ادائیگیوں کے لیے مخصوص اکائونٹ سے رقوم کی منتقلی کے پیشگی انتظامات کرسکے گا، اس سہولت اک یوٹیلٹی بلز، اسکول کالج کی فیسوں، ہوم اور کار فنانسنگ کی ماہانہ اقساط کی ادائیگی سمیت الیکٹرانک پیمنٹس کے لیے استعمال ہوگا۔
انوویٹیو پرائیوٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نوید علی بیگ نے کہا کہ ایک سال کے دوران اے ٹی ایم کی تعداد 10گنا بڑھ کر 8ہزار سے تجاوز کرچکی ہے تاہم دیگر ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں اے ٹی ایمز کی تعداد اب بھی کم ہے پینل مذاکرے میں ماہرین نے ای بینکاری کے امکانات اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ایگزیبیشن میں 25 کمپنیوں نے ای بینکاری پراڈکٹ پیش کیں، الیکٹرانک بینکاری کی سہولتوں کی فراہمی میں نمایاں کردار کی ادائیگی پر ایم سی بی بینک کو بیسٹ نیو اینوویشن، ایزی پیسہ کو بیسٹ موبائل پے منٹ اور ایچ بی ایل کو اے ٹی کی تنصیب کے لیے بہترین بینک کا ایوارڈ دیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔