مکڑی کا دس فٹ بلند مجسمہ تین کروڑ 28 لاکھ ڈالر میں فروخت

امریکی نژاد فرانسیسی فنکار لویئس جوزفائن بورژوا نے اسے 1996ء میں تخلیق کیا تھا


ویب ڈیسک May 21, 2023
نیویارک میں 10 فٹ اونچا مکڑی کا مجسمہ پاکستانی رقم میں نو ارب 34 کروڑ روپے میں فروخت ہوا (فوٹو: سی این این)

امریکی نژاد فرانسیسی خاتون مجسمہ ساز اور فنکارہ کی جانب سے مکڑی کا ایک دیوقامت مجسمہ تین کروڑ 28 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔

پاکستانی رقم میں یہ مالیت 9 ارب 34 کروڑ روپے بنتی ہے، فروخت ہونے والا شاہکار لوئیس جوزفائن بورژوا نے 1996ء میں بنایا تھا۔ خاتون فنکارہ نے مسلسل کئی دہائیوں تک غیر معمولی بڑے اسکلپچر بنائے جو دنیا بھر میں مقبول ہوئے۔ اسپائیڈر نامی یہ مسجمہ دس فٹ بلند ہے اور کانسی سے ڈھالا گیا ہے۔

Louise Bourgeois's Spiders: A Guide to Their History and Meaning -  ARTnews.com

واضح رہے کہ پیش گوئی کی گئی تھی شاید یہ فن پارہ چار کروڑ ڈالر تک میں فروخت ہوگا لیکن اس سے کچھ کم رقم میں خریدا گیا ہے تاہم نیویارک میں فروخت ہونے والا مجسمہ لوئیس کا سب سے مہنگا فروخت ہونے والا شاہکار بھی ہے، اگرچہ لوئیس نے ایسی کئی مکڑیاں کاڑھی تھیں لیکن ان میں سے چار فروخت یا نیلام ہوئی ہیں۔

Maman Spider Sculpture, Roppongi Hills | Tokyo Cheapo

لوئیس بورژوا نے 2010ء میں 98 سال کی عمر میں وفات پائی تھی۔ دنیا بھر کی اعلیٰ ترین گیلریوں میں ان کے نوادرات موجود ہیں جن میں پینٹنگ اور مجمسمے بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں