شاہ رُخ خان اپنے بیٹے کیلئے پولیس افسر سے منت سماجت پر اتر آئے

سمیر وانکھیڑے نے آریان خان ڈرگ کیس میں 25 کروڑ روپے کی بدعنوانی کے الزامات کے خلاف درخواست میں واٹس ایپ چیٹس ظاہر کیں


ویب ڈیسک May 20, 2023
[فائل-فوٹو]

شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے ذمہ دار پولیس افسر سمیر وانکھیڑے نے اپنے کرپشن الزامات کیخلاف شاہ رُخ خان کی چیٹس ظاہر کردیں جس میں شاہ رُخ خان نے بیٹے کی رہائی کیلئے اُن سے منت سماجت کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی کے چیف تفتیشی افسر سمیر وانکھیڑے جنہوں نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کے معاملے میں گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اب سمیر نے اپنی درخواست میں بالی ووڈ سپر اسٹار کے ساتھ اپنی چیٹس کو ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے تاکہ وہ اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات غلط ثابت کرسکیں۔

کنگ خان اور وانکھیڑے کے درمیان ایک واٹس ایپ چیٹ میں شاہ رُخ خان نے سمیر سے اپنے بیٹے کی رہائی کیلئے التجا کی اور اعتراف کیا کہ اُن کا بیٹا تھوڑا بےراہ روی کا شکار ہے مگر وہ جیل جانے کا مستحق نہیں۔

شاہ رخ خان نے واٹس ایپ پر سمیر سے یہاں تک التجا کی کہ ان کا بیٹا مستقبل میں اپنی اصلاح کرے گا اور ایسا شخص بنے گا جس پر انہیں اور سمیر دونوں کو فخر ہوگا۔

چیٹ میں شاہ رُخ خان نے مزید لکھا کہ میں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ آریان کو رہا کردیں۔ براہ کرم اسے اس جیل میں نہ رہنے دیں، وہ اندر سے ٹوٹ جائے گا۔

واضح رہے کہ چیٹس کی ابھی تک تصدیق یا کراس چیکنگ نہیں کی گئی ہے۔ تاہم یہ چیٹس آریان خان ڈرگ کیس میں 25 کروڑ روپے کی بدعنوانی کے الزامات کے خلاف سمیر وانکھیڑے کی درخواست کا حصہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں