’پاکستان کو توڑنا نہیں جوڑنا ہے‘ علی ظفر شان شاہد اور نجم شیراز کے خصوصی پیغامات

عوام اور ادارے سب ہمارے اپنے ہیں، فاصلے اور نفرتوں سے نہیں بلکہ پیار اور محبت سے آگے بڑھنا ہے، نجم شیراز


ویب ڈیسک May 20, 2023
فوٹو : فائل

پاکستان کے معروف شوبز فنکاروں شان شاہد، نجم شیراز اور علی ظفر کی جانب سے ملک سے محبت اور رواداری کے فروغ پر خصوصی پیغام سامنے آئے ہیں۔

اداکار شان شاہد نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے 'میرا دل پاکستان، میری جان پاکستان اور میری شناخت کا مان پاکستان'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری شناخت ہمارے اتحاد پر قائم ہے اور اگر ہم نے اپنا اتحاد کھو دیا تو ہم اپنی شناخت بھی کھو دیں گے، اس وقت ہمیں پاکستان کے جھنڈے تلے ایک ہونا ہے۔

شان شاہد نے مزید کہا کہ جب بھی ہم اپنے ملک کو کوئی نقصان پہنچاتے ہیں دل خون کے آنسو روتا ہے، پاکستان کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں۔

گلوکار نجم شیراز نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام دیا اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ عوام اور ادارے سب ہمارے اپنے ہیں، فاصلے اور نفرتوں سے نہیں بلکہ پیار اور محبت سے آگے بڑھنا ہے۔





انہوں نے مزید لکھا کہ کندھے سے کندھا ملائیں اور دشمن کو ناکام بنائیں، دلوں کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں، ہمیں اپنوں کو گنوانا نہیں بلکہ پاکستان کو جوڑنا ہے۔

علی ظفر نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوئی محب وطن نہیں چاہتا کہ ملک میں نفرتیں ہوں اور بھائی بھائی سے لڑے اور خون بہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں