روس کا یوکرین کے اہم شہر کو فتح کرنے کا دعویٰ

اگر ویگنر کا دعویٰ درست نکلتا ہے تو یہ روس کی یوکرین جنگ میں اہم فتح ہوگی


ویب ڈیسک May 21, 2023
[فائل-فوٹو]

روسی فوجی کمپنی ویگنر نے مشرقی یوکرین کے شہر بخموت پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے جو فی الحال جنگ کا مرکز ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بخموت میں جاری جنگ کے دوران روس اور یوکرین دونوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اگر ویگنر کا دعویٰ درست نکلتا ہے تو یہ روس کی یوکرین جنگ میں اب تک کی سب سے اہم فتح ہوگی۔

خطے مں لڑرہے ویگنر گروپ کے باس یوگینی پریگوزن نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ شہر جنگجوؤں کے قبضے میں آچکا ہے۔ ویڈیو میں جنگجوؤں نے کھنڈرات کے پسِ منظر میں روسی پرچم اٹھا رکھے تھے۔

یوگینی نے بتایا کہ آج 20 مئی کو دوپہر کے قریب بخموت کو مکمل طور پر قبضے میں لے لیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ویگنر کے جنگجو قبضہ کیے گئے شہر کو روس کی سرکاری فوج کے حوالے کرنے سے پہلے اس کی مکمل تلاشی لیں گے۔

واضح رہے کہ ویگنر کی طرف سے یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جاپان میں جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں