کراچی پکنک پر جانے والی وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی دو افراد جاں بحق اور 14 زخمی

متاثرہ افراد کورنگی سے ٹھٹھہ کلری جھیل پکنک پر جا رہے تھے، زخمی ہونے والی ایک بچی کی حالت تشویش ناک


Staff Reporter May 21, 2023
متاثرہ افراد کورنگی سے ٹھٹھہ کلری جھیل پکنک پر جا رہے تھے، زخمی ہونے والی ایک بچی کی حالت تشویش ناک (فوٹو : فائل)

گلشن حدید موڑ نیشنل ہائی وے پر پکنک پر جانے والی تیز رفتار وین ٹائر پھٹنے الٹ گئی جس کے سبب خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 14 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور متاثرہ افراد کورنگی سے ٹھٹھہ کلری جھیل پکنک پر جا رہے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ خاتون فرح زوجہ عارف اور 37 سالہ کلیم ولد محمد سلیمان شامل ہیں۔ زخمیوں میں 27 سالہ اقراء دختر نوید،25 سالہ عاطف ولد محمد شریف،2 سالہ حسنین ولد عارف، 36 سالہ محمدعارف ولد محمد شریف، 55 سالہ نصرت جہاں زوجہ محمد شریف، 8 سالہ عائشہ دخترعارف، 8 سالہ حبیبہ دخترنوید، 12 سالہ فاریہ دخترعارف، 4 سالہ محمد آصف ولد محمد عارف، 5 سالہ ماہانی دختر کلیم، 3 سالہ ماہ نور دختر کلیم ، ایک سالہ حرا دختر نوید، 5 سالہ خدیجہ دختر نوید اور 32 سالہ نوید ولد ندیم سمیت و دیگر شامل ہیں۔

ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن افتخار آرائیں کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور کورنگی کے رہائشی ہیں، وین کا پچھلا ٹائر برسٹ ہوا جس کے سبب وین الٹ کر درخت سے ٹکرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ وین میں بچوں اورخواتین سمیت تقریباً 18 افراد سوار تھے، حادثے میں زخمی ہونے والی ایک بچی کی حالت تشویش ناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں