ریڈیو پاکستان پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

ملزم نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں آگ لگائی، وہ نومئی سے روپوش تھا جس کے خلاف شرقی تھانے میں مقدمہ درج ہے، پولیس


ویب ڈیسک May 22, 2023
ملزم کی تصویر(فوٹو : فائل)

پشاور پولیس نے ریڈیو پاکستان پر حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور پولیس کا موقف ہے کہ موسیٰ خان ریڈیو پاکستان کی عمارت جلانے میں مرکزی ملزم تھا، ملزم کا تعلق پشاور کے نواحی علاقے پخہ غلام سے ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں آگ لگائی، ملزم نو مئی سے روپوش تھا جس کے خلاف شرقی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔


بعدازاں ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور کی عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔


تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم موسیٰ خان ریڈیو پاکستان میں آگ لگانے والا مرکزی ملزم تھا، ملزم کو علاقہ پخہ غلام سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے، ملزم کی شناخت مختلف فوٹیجز سے کی گئی اس کا ریمانڈ دیا جائے کیوں کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں