وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو


ویب ڈیسک May 22, 2023
(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر لاہور سے کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں ںےگورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں گورنر بلوچستان نے وزیرِ اعظم کی بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی پر خراج تحسین پیش کیا۔

گورنر بلوچستان نے وزیر اعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کوئٹہ میں کھیلوں کے 34ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور ان مقابلوں کا آغاز کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں