سلمان خان کا ممبئی کے ساحل کے قریب کروڑوں کی جائیداد پر 19 منزلہ ہوٹل

کسی کا بھائی کسی کی جان اسٹار ممبئی کی ایک پرائم لوکیشن پر 19 منزلہ ہوٹل بنانے والے ہیں، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک May 22, 2023
(فوٹو؛ انسٹاگرام)

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان ممبئی کے ساحل کے قریب 19 منزلہ لگژری ہوٹل تعمیر کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی کا بھائی کسی کی جان اسٹار ممبئی کی ایک پرائم لوکیشن پر 19 منزلہ ہوٹل بنانے والے ہیں جس کیلئے انہیں متعلقہ حکام کی جانب سے منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ لگژری ہوٹل ممبئی کے دلکش سمندر کی طرف واقع کارٹر روڈ پر واقع ہے جس میں ہر آسائش فراہم کی جائے گی۔


سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان کے نام پر یہ وسیع و عریض ہوٹل 19 منزلوں پر مشتمل ہوگا جس میں پہلی اور دوسری منزل پر ایک کیفے اور ایک ریسٹورنٹ بنایا جائے گا جبکہ تیسری منزل پر جم اور سوئمنگ پول ہوگا۔

چوتھی پانچویں اور چھٹی منزل پر کنونشن سینٹر ہوگا جبکہ دیگر منزلوں پر کشارہ کمرے ہوں گے جو سمندر کا نظارہ پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ سلمان خان کی جانب سے تاحال اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں