پی ٹی آئی نے سویلین افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

آئین ہر شہری کو منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، تاریخ میں کبھی ہزاروں سیاسی کارکنوں کا فوجی ٹرائل نہیں ہوا، پی ٹی آئی


ویب ڈیسک May 22, 2023
(فوٹو:فائل)

پی ٹی آئی نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کو نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بیرسٹر گوہر کے توسط سے درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کا استعمال سیاسی مقاصد کے لیے نہیں کیا جا سکتا، آرٹیکل 245 کا نفاذ سیاسی مخالفین کو افواج یسے لڑانے کے لیے ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے، آئین ہر شہری کو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، تاریخ میں کبھی ہزاروں سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوا، عدالت آرٹیکل 245 کا نفاذ اور اس کے تحت ہونے والا کریک ڈاؤن کالعدم قرار دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں