- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
جوڑوں کا درد دور کرنے میں مددگار گرمیوں کے پھل
کراچی: اس میں کوئی شک نہیں علاج بالغذا کے فوائد ثابت شدہ ہیں۔ موسمِ گرما کے بعض پھل اپنے ساتھ شفا کے خزانے بھی لاتےہیں۔ ان میں کچھ پھلوں کا باقاعدہ استعمال جوڑوں کے درد میں نمایاں کمی کی وجہ بن سکتے ہیں۔
دہلی کی مشہور غذائی ماہر نمامی اگروال نے مشورہ دیا ہے کہ گرمیوں کے بعض پھل ایک جانب شاندار ذائقہ رکھتے ہیں تو ان میں شفا کے خزانے بھرے ہوئے ہیں اور بالخصوص جوڑوں کے درد میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔
اگرچہ اب کولڈ اسٹوریج اور ٹیکنالوجی کی بدولت ہم بہت سے پھل موسم کے بعد بھی کھاسکتے ہیں لیکن گرمیوں کے ان پھلوں کوتازہ کھانے سے شاندار فوائد سامنے آسکتے ہیں۔
نمامی اگروال کہتی ہیں کہ بالخصوص فالسہ، سیاہ جامن اور چیری کھانے سے جوڑوں کے درد میں کمی ہوسکتی ہے۔ ان کی افادیت کی دلیل یہ ہے۔
جلن کم کرنے کی صلاحیت
ہم جانتے ہیں کہ جوڑوں کے درد کی ابتدا اندرونی جلن (انفلیمیشن) سے ہوتی ہے۔ سائنسی تحقیق سے ثابت ہے کہ چیریوں میں غیرمعمولی اینٹی آکسیڈنٹس اور فلے وینولز ہوتے ہیں۔ یہ وجہ ہے کہ وہ گٹھیا اور جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈںٹس
جامن ، فالسہ اور چیری کو اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس کی بدولت یہ جسمانی خلیات کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ وٹامن سی اور ای سے ہڈیوں کے جوڑ بہترین حالت میں رہتے ہیں۔
اینتھوسائنائن کا خزانہ
گرمی کے تینوں پھل اینتھوسائنائن نامی مرکب سے بھرپور ہوتے ہیں۔ قدرتی طور پر یہ سوزش کم کرنے والا اینٹی آکسیڈنٹ مرکب ہے۔ ہڈیوں سے یہ جلن دور کرتا ہے اور پورے ڈھانچے کو مضبوط بناتا ہے۔
وٹامن سی اور درد کش قدرتی دوا
جامن، چیری اور فالسے میں وٹامن سی کی بہتات ہوتی ہے جبکہ کولاجن نامی پروٹین بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اس سے جوڑے مضبوط ہوتے ہیں اور ہڈیوں کا درد دور ہوتا ہے۔
لیکن اس کے جادوئی فوائد یہاں ختم نہیں ہوتے، بلکہ قدرتی طور پر جسم کے ہر حصے میں درد دور کرنے کی شاندار صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔