ظلِ شاہ قتل کیس یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں خارج

سیشن کورٹ کی جانب سے سنائے گئے محفوظ فیصلے کے مطابق ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی گئیں


ویب ڈیسک May 23, 2023
(فوٹو فائل)

ظل شاہ قتل کیس میں عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کردیں۔

ایڈیشنل سیشن جج بلال بیگ نے ظلِ شاہ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔

عدالت کی جانب سے سنائے گئے محفوظ فیصلے کے مطابق ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی گئیں۔ علاوہ ازیں عدالت نے فواد چوہدری اور راجا شکیل زمان کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر عبوری ضمانت میں 3 جون تک توسیع کردی ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں