- نشے میں دھت خاتون کی طیارے میں ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان کو مکا مار دیا
- پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ
- چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
- کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 10روپے 80پیسے فی یونٹ سستی
- ہائی کورٹ ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ
- الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج؛عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواست منظور
- ’’آن لائن شاپنگ سنی تھی لیکن کوچنگ نہیں‘‘، عاقب جاوید
- کراچی میں جمعرات کو سمندری ہوائیں فعال ہونے کا امکان
- فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- ممکن ہے حملہ آور سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو، سی سی پی او پشاور
- پولیس لائنز خودکش دھماکا اور کوہاٹ واقعے پر خیبر پختونخوا میں ایک روزہ سوگ
- اگلے بجٹ کیلیے ایف پی سی سی آئی، چیمبرز، تاجر تنظیموں سے تجاویز طلب
- سی پیک دوسرا مرحلہ، وسیع تر اثرات مرتب ہونگے، پلاننگ کمیشن
- کے الیکٹرک تاجروں کے مسائل ترجیحاً حل کرے، چیئرمین نیپرا
- بجلی کی قیمت میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری
- پشاور خودکش دھماکا؛ آئی جی خیبر پختونخوا کا جلد از جلد تحقیقات کا حکم
- درہ خنجراب پاک چین خصوصی تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا
- پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکا، اہلکاروں سمیت 93 افراد شہید، 47 زخمی
- کرنٹ اکاؤنٹ میں کمی، مہنگائی شرح سود بڑھانے کی سب سے بری وجہ قرار
- بین الاقوامی پروازوں کے استعمال شدہ پانی میں کورونا وائرس کا انکشاف
یوکرین میں فوجی اور سیاسی مداخلت کر کے روس تیسری عالمی جنگ شروع کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم

روس یوکرین کے داخلی معاملات میں مداخلت کر کے یورپ سمیت پوری دنیا کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے, یوکرینی وزیراعظم
کیف: عبوری وزیراعظم کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں فوجی اور سیاسی مداخلت کر کے تیسری عالمی جنگ شروع کرنا چاہتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روس ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت کر کے یورپ سمیت دنیا کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے، روس کا مقصد آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات پر اثرانداز ہوکر یوکرین کی سیاست اور فوج پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی مداخلت یورپ میں جنگ کے آغاز کا باعث بن سکتی ہے اور دنیا ابھی دوسری عالمی جنگ کو نہیں بھول پائی کہ روس تیسری جنگ عظیم شروع کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یوکرین کے جزیرہ نما علاقے کریمیا کے عوام نے ریفرنڈم میں روس سے الحاق کے حق میں ووٹ ڈالے جس کے بعد روس نے کریمیا کو اپنا علاقہ تسلیم کرلیا تاہم بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی بلکہ یوکرین کے دیگرعلاقوں میں بھی روس نواز علیحدگی پسندوں نے سرکاری عمارتوں پر قبضے کرلئے جس کے بعد یوکرینی فوج نے باغیوں کوکچلنے کے لئے ان کے خلاف آپریشن شروع کردیا جو تاحال جاری ہے۔
دوسری جانب یوکرین کی صورت حال پر امریکا نے نہ صرف روس پر معاشی پابندیاں عائد کردیں بلکہ روسی حکومت کو دھمکی بھی دی کہ وہ سنگین نتائج بھگتنے کے لئے بھی تیار ہوجائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔