امریکا آنجہانی دادا کی پرانی اشیا میں بم نکل آیا دھماکے میں 1 شخص ہلاک

ہلاک ہوانے والے شخص کے 14 سالہ بیٹے اور 18 سالہ بیٹی کے چہرے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک May 23, 2023
[فائل-فوٹو]

امریکی ریاست انڈیانا میں ایک شخص اپنے دادا کے پرانے سامان میں دستی پھٹنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیک کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ پولیس افسران کو شام 6:30 بجے سے پہلے لیکس آف دی فور سیزنز کی کمیونٹی میں دھماکے کی کال موصول ہوئی۔

شیرف ڈیپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق جب پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو ایک شخص کو جائے وقوعہ پر پنچنے پر پتہ چلا کہ گھر کے اہلخانہ اپنے آنجہانی دادا کے پرانے سامان کی چھانٹی کررہے تھے جب انہیں دستی بم ملا۔ بم ملنے کے بعد کسی فرد نے مبینہ طور پر بم کی پن کو کھینچا جس کی وجہ سے دھماکا ہوا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ جب ٹیم وہاں پہنچی تو ایک آدمی کو مردہ حالت میں پایا گیا۔ آدمی کے دو بچے، ایک 14 سالہ لڑکا اور ایک 18 سالہ لڑکی، کے چہرے زخمی ہوچکے تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منقتل کیا گیا ہے۔

ایف بی آئی نے بتایا کہ کچھ خاندانوں کو غیر متوقع طور پر اپنے والدین یا دادا دادی جو کبھی فوج کا حصہ رہے ہوں، کے سامان میں دھماکہ خیز مواد ملتے ہیں۔ کچھ سابق فوجی دھماکا خیز مواد جنگ عظیم اول اور دوم، کوریائی جنگ، ویتنام کی جنگ اور خلیجی جنگ سے یادگار کے طور پر واپس لائے ہیں۔ لہٰذا اگر کسی کو ملے تو اس مواد سے دور ہٹ جائیں اور فوری طور پر 911 پر اطلاع دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں