- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
- ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بجلی چوری کارخانہ دار کرتا ہے عام صارف نہیں، پشاور ہائیکورٹ
- عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
- مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ
- پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم
- بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر "حیران"
- پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش
- 9 مئی کے ذمے دار آج ملکی مفاد پر حملہ کر رہے ہیں، وزیراطلاعات
- کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم، سسٹم پنجاب اور کےپی کیطرف منتقل
- ’’کرکٹرز پر کوئی سختی نہیں کی! ڈریسنگ روم میں سونے سے روکا‘‘
- وزیرداخلہ کا غیرموثر، زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمزبند کرنے کا حکم
- راولپنڈی اسلام آباد میں روٹی کی سرکاری قیمت پر نان بائیوں کی مکمل ہڑتال
- اخلاقی زوال
- کراچی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی
- سندھ میں گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت
کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کشید کرنے کیلیے بار بار استعمال ہونے والا نمک تیار
ریاض: سائنس دانوں نے گونیڈینیم سلفیٹ نامی ایک نمک تیار کیا ہے جو معمولی توانائی استعمال کرتے ہوئے محیط دباؤ اور درجہ حرارت میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کشید اور ذخیرہ کر سکتا ہے۔ یہ طریقہ کار انڈسٹری میں اس گرین ہاؤس گیس کو کشید کرنے، دوسری جگہ منتقل کرنے اور ذخیرہ کرنے کے طریقے کو بدل سکتا ہے۔
سائنس دانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے مائع گونیڈینیم سلفیٹ میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ساتھ برقی چارج گزارا اور دیکھا کہ محیط صورتوں میں سنگل-کرسٹلین گونیڈینیم سلفیٹ پر مبنی کلیتھریٹ (ایک ایسا مرکب جس میں ایک عنصر کا مالیکیول طبعی طور پر دوسرے عنصر کے مالیکیوں کے کرسٹل سانچے کے اندر پھنس جاتا ہے) نمک بنایا۔
کیوں کہ محلول کو کاربن ڈآئی آکسائیڈ سے مضبوط بونڈ بنائے بغیر ڈھکا ہوا تھا اس لیے محققین گیس کو خارج کرنے کے لیے عمل کو الٹا سکتے تھے۔
سعودی عرب کی شاہ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایک محقق اور تحقیق کے مصنفین میں سے ایک سفر یاووز کا کہنا تھا کہ کشید کی گئی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو خارج کرنا کبھی اتنا آسان نہیں تھا۔ اس کے لیے آپ کو صرف اتنا کرنا ہوگا کہ کشید کی گئی گیس لیں، پانی میں ڈبودیں، نمک پانی میں گھل جائے گا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ بلبلوں کی صورت بالکل ویسے ہی اوپر آئے گی جیسے وٹامن سی کی گولیوں کو پانی میں گھولنے کی صورت میں آتے ہیں۔
کاربن ڈائی آکسائیڈ کے خارج ہونے کے بعد ٹیم نے دیکھا کہ گونیڈینیم سلفیٹ کا محلول فوری طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کشید کرنے کے دوسرے مرحلے کے لیے تیار تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔