شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والے بھارتی اداکار چل بسے

ویب ڈیسک  بدھ 24 مئ 2023
اداکار نتیش کمار نے متعدد ہٹ ٹی وی سیریلز میں بھی کام کیا:فوٹو:فائل

اداکار نتیش کمار نے متعدد ہٹ ٹی وی سیریلز میں بھی کام کیا:فوٹو:فائل

نئی دہلی: شاہ رخ خان کے ساتھ بلاک بسٹر فلم میں کام کرنے والے بھارتی اداکار انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 51 سالہ نتیش پانڈے مہاراشٹر کے علاقے آگت پوری میں شوٹنگ کے لیے گئے ہوئے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا۔ نتیش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ نتیش کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

اداکار نتیش پانڈنے نے اپنے ایکٹنگ کیرئیر کا آغاز 90 کے عشرے میں کیا۔ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں کیے گئے کردار سے شہرت ملی۔ انہوں نے متعدد دیگر فلموں میں بھی کام کیا۔ نتیش کی مشہور ڈراما سیریلز میں انوپما اور تیجاس شامل ہیں۔

بھارتی شوبز ستاروں نے نتیش پانڈے کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔