کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک  بدھ 24 مئ 2023
وفاقی حکومت نے 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی در خواست کی تھی

وفاقی حکومت نے 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی در خواست کی تھی

 اسلام آباد: کراچی کے شہری ہائی وولٹیج جھٹکے سے بچ گئے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔

وفاقی حکومت نے ایڈجسمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 3 روپے50 پیسے فی یونٹ اضافے کی در خواست کی تھی۔

نیپرا نے درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق فیصلے دی چکی ہے ، وفا ق کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق موجودہ درخواست مناسب نہیں ، اس میں ابہام پائے جاتےہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔