- وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان
- بھارتی فضائیہ کا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا
- پاک ایران سرحد پر کیچ میں چیک پوسٹ پر حملہ، دو سیکیورٹی اہلکار شہید
- حکومتی کوششیں ناکام؛ سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل کا پارلیمانی ریکارڈ حاصل کرلیا
- عافیہ ہم شرمندہ ہیں
- آئی پی ایل؛ گیلی آؤٹ فیلڈ سکھانے پر مداحوں نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- لبنان؛ زوردار دھماکے میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم کے 5 ارکان جاں بحق
- اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی
- پاکستان آئی ایم ایف سے نیا بیل آؤٹ حاصل کرنے کا خواہش مند
- ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک افراد کی گرفتاریوں پر سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ طلب
- پاکستان کی مینز، ویمنز ٹیموں کو آگے دیکھنا چاہتے ہیں، چیئرمین آئی سی سی
- کوٹ ادو میں گھر کے اندر دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق
- اوپن مارکیٹ میں روپیہ مضبوط، ڈالر 25.75 روپے سستا ہوگیا
- 11 سالہ بیٹے کو قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار
- خوف کی شکار بھارتی فوج نے سرحد پر نہتے شہری کو دہشتگرد سمجھ کر قتل کردیا
- ق لیگ کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں خارج کرنے کی استدعا
- پاکستان رواں سال ایشیاکپ میں شرکت نہیں کرے گا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
- میانوالی ایکسپریس ٹرین پٹری سے اتر گئی، متعدد افراد زخمی
- شہریار آفریدی کی عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو نوٹس
- آڈیو ٹیپ کون کس قانون کے تحت کرتا ہے، کس کے پاس یہ صلاحیت ہے؟اسلام آباد ہائیکورٹ
خصوصی کمیٹی کی پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو نہ دینے کی سفارش

(فوٹو فائل)
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو نہ دینے کی سفارش کردی۔
سپریم کورٹ کو ریکارڈ فراہمی سے متعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اسلم بھوتانی کی زیر صدارت ہوا۔ وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور وزارت قانون کے حکام کی شرکت کے ساتھ ہونے والے اجلاس کا آغاز ہوتے ہی خصوصی کمیٹی کو ان کیمرا کردیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت کا سپریم کورٹ بل کی پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ نہ دینے کا فیصلہ
خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو نہ دینے کی سفارش کردی گئی۔ اس حوالے سے چیئرمین اسلم بھوتانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے ریکارڈ سے متعلق فیصلہ اسپیکر کو بھجوا رہے ہیں۔قومی اسمبلی ریکارڈ سے متعلق ایوان میں جو رائے بنی تھی، ہم بھی اسی رائے کا احترام کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بل؛ اٹارنی جنرل کو پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ آج تک فراہم کرنے کا حکم
خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹےنجم ثاقب، میاں عزیر اور ابوذر چدھڑ کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔ چیئرمین کمیٹی اسلم بھوتانی نے کہا کہ تینوں افراد 31 مئی کو کمیٹی میں مؤقف پیش کرسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔