- مریضوں کی بینائی جانے کے بعد سندھ میں بھی ایواسٹن انجکشن پر پابندی عائد
- الیکشن سے پہلے دما دم مست قلندر ہوگا، بعض باہر تو کچھ جیل میں ہونگے، منظوروسان
- نادرا نے خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کردیا
- پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- 2000 سال پرانا بچے کا جوتا بندھے ہوئے فیتوں کے ساتھ دریافت
- پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں کسی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا
- کرکٹربابراعظم کو لائسنس نہ ہونے پر 2 ہزار روپے جرمانہ
- شرح مبادلہ کو ایکسچینج کمپنیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، یونس ڈھاگا
- طالبان کا داعش کی نگرانی کیلئے امریکی منصوبے کو اپنانے کا فیصلہ
- کراچی میں تیزاب گردی کا واقعہ؛ ’ذاتی دشمنی‘ پر ملزم نے خاتون کو نشانہ بنایا، پولیس
- بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے
- الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
- بھارتی انتہاپسندوں کے مظالم کا شکار ہونے والے مسلمان باپ بیٹا کراچی پہنچ گئے
- اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کر دیا
- نیند میں کمی قلبی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے
- ڈالر کی گراوٹ کا رجحان جاری، انٹربینک میں مزید سستا ہوگیا
- نگراں وزیراعلیٰ کی یقین دہانی پر جامعہ کراچی کے اساتذہ کی ہڑتال ختم
- پی ٹی آئی کے بغیر انتخابات سے متعلق وزیراعظم کا بیان غیر جمہوری ہے، ایچ آر سی پی
- کراچی میں بنگلے کے اندر مہنگی منشیات کاشت کرنے کی انوکھی واردات
- جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات پر جسٹس طارق مسعود کی رائے سپریم جوڈیشل کو موصول
شہر کائل میں، کائل نامی افراد نے جمع ہوکر نیا ریکارڈ قائم کردیا

امریکی شہر کائل میں 1500 افراد ایسے جمع ہوئے جن کا نام کائل تھا۔ فوٹو: یو پی آئی
ٹیکساس: امریکہ میں ایک دلچسپ تقریب منعقد ہوئی جس میں کائل نامی 1500 سے زائد افراد کائل شہر میں جمع ہوئے اور اس میلے کا نام بھی ’کائل فیئر‘ تھا۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں کائل نامی ایک چھوٹا سا شہر ہے جہاں تین روزہ کائل فیسٹیول منعقد ہوا ہے جہاں 1500 سے زائد ایسے افراد جمع ہوئے ہیں جن کے نام بھی کائل ہی ہیں۔ ایک جانب تو یہ موسمِ بہار کا میلہ تھا تو دوسری جانب یہاں شہر کے نام والے افراد نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ تمام افراد کی ٹی شرٹ پر کائل کے ساتھ ان کے مکمل نام لکھے گئے تھے۔
اگرچہ 2017 میں بوسنیا کے ایک شہر میں ’ایونز‘ نام کے 2325 افراد ایک جگہ جمع ہوئے تھے اور وہ ایک بڑا ریکارڈ ہے لیکن یہ میلہ کائل والوں نے لوٹ لیا۔
تمام مردوخواتین نے اپنے اپنے نام کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی جہاں آتش بازی کی گئی اور دیگر دلچسپ مقابلے رکھے گئے تھے۔ اس کے علاوہ کھانے پینے اور موسیقی کے مقابلے بھی تھے۔ تاہم تمام افراد کو شناختی کارڈ دکھانا لازمی تھا۔ اس کےعلاوہ صرف ایسے افراد کو شامل کیا گیا جن کا پہلا نام (فرسٹ نیم) کائل تھا نہ کہ وہ آخری یا درمیانہ نام تھا۔
اس موقع پرمشہور گلوکار کائل ڈینیئل کو بھی مدعو کیا گیا تھا جس نے اپنےگیت سنا کر لوگوں کو محظوظ کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیاکے دیگر ممالک سے بھی کائل نامی لوگ مدعو کئے گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔