- تینوبو نائجیریا کے نئے صدر منتخب
- کراچی: فائرنگ کے دو واقعات میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
- لاہورمیں تجرباتی بنیادوں پر”بلیو روڈ‘‘ کا تصور متعارف
- کراچی سے پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
- یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا
- عوام کی محبت نے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا، آرمی چیف
- دکی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
- برطانوی خاتون ٹیٹو کے عالمی ریکارڈ کیلئے کوشاں
- جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید
- ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟
- کراچی؛ 6 یو سیز کے رکے ہوئے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستیں 104 ہوگئیں
- انٹربورڈ کراچی کا امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلیے ایم سی کیوز کا پپیر آخر میں دینے کا فیصلہ
- پشاورمیں دو مقامات پرپولیو وائرس پایا گیا ہے، وفاقی وزیرصحت
- کراچی میں آئندہ تین روز تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- قومی احتساب ترمیمی بل 2023 ازخود قانون کی شکل اختیار کرگیا
- 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کرلیا
- ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان پر جرمانہ عائد
- سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ سے نواز شریف کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، وزیر قانون
- بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے
کُتے بھی خواب دیکھتے ہیں، جگانا خطرناک ہوسکتا ہے

(فوٹو: ٹوئٹر)
کیا آپ جانتے ہیں کہ پالتو کتے بھی سونے کے دوران خواب دیکھتے ہیں۔ لیکن کیا خواب دیکھتے ہیں اس کا جواب شاید ہارورڈ میڈیکل اسکول کی ایک ماہر نفسیات نے ڈھونڈ نکالا ہے۔
ہارورڈ میڈیکل اسکول کی کلینیکل اور ارتقائی ماہر نفسیات ڈاکٹر ڈیرڈری بیرٹ نے ایک مطالعہ شائع کیا ہے جس میں انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ کہ کتے خواب میں کیا دیکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کتے بھی انسانوں کی طرح ممکنہ طور ہپر اپنے روزمرہ کے تجربات کے بارے میں خواب دیکھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انسان انہی چیزوں کے بارے میں خواب دیکھتے ہیں جو وہ دن بھر تجربہ کرچکے ہوں۔ اور یہ سوچنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ جانور اس معاملے میں انسانوں سے مختلف ہیں۔ چونکہ کتے عام طور پر اپنے مالکان سے بہت زیادہ قربت رکھتے ہیں، اس لیے یہ ممکن ہے کہ آپ کتا آپ کے چہرے، آپ کی بو اور آپ سے کھیلنے یا آپ کو تنگ کرنے کے بارے میں خواب دیکھ رہا ہو۔
تاہم ماہر نفسیات نے کہا اگرچہ یہ یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ کتا کیا خواب دیکھ رہا ہے لیکن چند علامات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے جیسے اگر وہ دوڑنے کا خواب دیکھ رہے ہوں گے تو ان کے پنجے یا ٹانگیں مُڑنا شروع ہو جائیں گی یا پھر کسی دوسرے کتے یا انسان کے ساتھ بات چیت کررہے ہوں گے تو نیند میں ہی بھونکنا شروع کردیں گے۔
لیکن جب ڈراؤنے خوابوں کی بات آتی ہے تو انسانوں کی طرح ہی کتے بھی ڈراؤنے خواب دیکھ سکتے ہیں۔ امریکن کینل کلب (پالتو کتوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنے والا ادارہ) مالکان کو تجویز دیتا ہے کہ سوتے ہوئے کتوں کو نہ جگائیں کیونکہ اگر وہ خوفناک خواب دیکھ رہے تھے تو اُس کے اثر کی وجہ سے وہ آپ پر حملہ کرسکتے ہیں۔
بظاہر کتے کو جگا کر تسلی دینا آپ کے نزدیک زیادہ سودمند ہو لیکن اس سے خطرات منسلک ہیں۔ کیونکہ یہی حالت بعض انسانوں کو بھی پیش آتی ہے کہ جب خوفناک خواب سے جگائے جاتے ہیں تو کچھ ساعتوں تک انہیں سمجھنے میں دیر لگتی ہے کہ کہاں اور کس کے ساتھ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔