- پاکستانی سیاست پر زلمے خلیل زاد کا تبصرہ جوبائیڈن انتظامیہ کیلیے پریشانی کا باعث بن گیا
- گورنر بلوچستان نے تاجروں کو خوش خبری سنادی
- تینوبو نائجیریا کے نئے صدر منتخب
- کراچی: فائرنگ کے دو واقعات میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
- لاہورمیں تجرباتی بنیادوں پر”بلیو روڈ‘‘ کا تصور متعارف
- کراچی سے پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
- یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا
- عوام کی محبت نے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا، آرمی چیف
- دکی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
- برطانوی خاتون ٹیٹو کے عالمی ریکارڈ کیلئے کوشاں
- جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید
- ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟
- کراچی؛ 6 یو سیز کے رکے ہوئے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستیں 104 ہوگئیں
- انٹربورڈ کراچی کا امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلیے ایم سی کیوز کا پپیر آخر میں دینے کا فیصلہ
- پشاورمیں دو مقامات پرپولیو وائرس پایا گیا ہے، وفاقی وزیرصحت
- کراچی میں آئندہ تین روز تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- قومی احتساب ترمیمی بل 2023 ازخود قانون کی شکل اختیار کرگیا
- 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کرلیا
- ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان پر جرمانہ عائد
ایڈوبی فوٹو شاپ نے ’پہلا اے آئی‘ ٹول پیش کردیا

ایڈوبی فوٹو شاپ نے فائرفلائی کے نام سے پہلا اے آئی ٹول پیش کردیا ہے۔ فوٹو: انسائیڈر
برکلے، کیلیفورنیا: تصاویر کی ایڈیٹنگ کرنے والے دنیا کے مشہور سافٹ ویئر، ایڈوبی فوٹوشاپ نے اپنا پہلا جنریٹوو اے آئی ٹول پیش کردیا ہے جو تخلیق کاروں کے گھنٹوں بچاکر ان کی تصاویر میں چار چاند لگاسکتا ہے۔
مصنوعی ذہانت (آرٹفیشل انٹیلی جنس یا اے آئی) کی بدولت ٹیکسٹ لکھنے سے فوری طور تصویر یا اس کے کسی ایک پہلو کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ تاہم ابھی اس کا بی ٹا ورژن ریلیز کیا گیا ہے جو ظاہر ہے کہ باضابطہ طور پر ایپ کا حصہ نہیں بنا ہے۔ کمپنی کے مطابق سال کے آخر تک یہ ٹول عام استعمال کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
ایڈوبی نے اسے ’جنریٹوو فِل‘ کا نام دیا ہے جو ایک کلک سے دن کے منظر کو رات میں بدل سکتا ہے۔ فی الحال یہ سبسکرائبر کو آزمائش کےلیے دیا گیا ہے جبکہ دیگرٹولز کے مجموعے کو ’فائرفلائی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں 20 اقسام کی تصاویر اور ان میں اے آئی کے اثرات کے نمونے بھی پیش کئے گئے ہیں۔
اگر تصویر میں ایک پھول ہے تو چند کلک سے آپ مزید پھول کا اضافہ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح ایک منظر میں عمارات شامل کی جاسکتی ہیں۔ ایک تصویر میں بوڑھے شخص کے ہاتھ میں مویشیوں کو پکڑنے والا کوڑا ہے جسے پاستہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اسی طرح دیگر اہم اجزا کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔