مسجد نبوی میں عازمین حج کے استقبال  کی تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک  جمعرات 25 مئ 2023
مسجد نبوی میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں:فوٹو:فائل

مسجد نبوی میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں:فوٹو:فائل

مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں عازمین حج کے خیرمقدم کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی نے مسجد نبوی کی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ صفائی اور سینیٹائزنگ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ تمام ادارے پہلے سے تیار کی گئی اسکیمیوں اور پروگراموں پر عمل درآمد کررہے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی کے ہر حصے اور اس سے منسلک عمارتوں میں فیلڈ ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے نگرانی اور فوری مدد کا نظام بھی فعال کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔