یومِ تکریم؛ آرمی چیف کی جی ایچ کیو میں یادگارِ شہدا پر حاضری

ویب ڈیسک  جمعرات 25 مئ 2023
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی:فوٹو:اسکرین گریب

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی:فوٹو:اسکرین گریب

 راولپنڈی: یوم تکریم شہدا کے موقع پر  مرکزی تقریب  جی ایچ کیو میں ہوئی۔

یوم تکریم شہدا کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ تقریب میں مسلح افواج کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا اور دیگر ریٹائرڈ افسران بھی تقریب میں  موجود تھے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی منیب الرحمان، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی یوم تکریم شہدا کی تقریب میں شرکت کی۔  تقریب میں موجود شہدا کے اہلخانہ اور اسکول کے بچوں نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔

دوسری جانب پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیول ہیڈ کوارٹرز، فارمیشن ہیڈکوارٹراورپولیس کی شہدا یادگاروں پر بھی تقریبات منعقد کی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔