- مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 ہلاک 8 زخمی
- پاک ترک اسٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل اجلاس جلد بلانے کے خواہاں ہیں، شہبازشریف
- راولپنڈی میں دفعہ ایک سو چوالیس میں چار جون تک توسیع
- اوکاڑہ: سدھو موسے والا کی برسی پر فائرنگ کی محفل میں پولیس کی ’شرکت‘
- عمران خان کے نو مئی جیسے اقدامات کیوجہ سے سرمایہ کار پاکستان نہیں آرہے، وزیراعظم
- پاکستانی سیاست پر زلمے خلیل زاد کا تبصرہ جوبائیڈن انتظامیہ کیلیے پریشانی کا باعث بن گیا
- گورنر بلوچستان نے تاجروں کو خوش خبری سنادی
- تینوبو نائجیریا کے نئے صدر منتخب
- کراچی: فائرنگ کے دو واقعات میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
- لاہورمیں تجرباتی بنیادوں پر”بلیو روڈ‘‘ کا تصور متعارف
- کراچی سے پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
- یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا
- عوام کی مسلح افواج سے محبت نے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا، آرمی چیف
- دکی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
- برطانوی خاتون ٹیٹو کے عالمی ریکارڈ کیلئے کوشاں
- جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید
- ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟
- کراچی؛ 6 یو سیز کے رکے ہوئے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستیں 104 ہوگئیں
- انٹربورڈ کراچی کا امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلیے ایم سی کیوز کا پپیر آخر میں دینے کا فیصلہ
برطانیہ میں ٹیپوسلطان کی تلوار 4 ارب 93 کروڑ روپے میں نیلام

ٹیپو سلطان کی تلوار برطانوی جنرل کو بطور اعزاز پیش کی تھی؛ فوٹو: فائل
لندن: برطانیہ میں ٹیپو سلطان کی تاریخی تلوار کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا جو 14 ملین پاؤنڈز میں فروخت ہوئی۔
جنگ آزادی کے ہیرو، مزاحمت و بہادری کا استعارہ اور میسور کے ٹائیگر کے نام سے مشہور ٹیپو سلطان کی تلوار فنِ ثقافت اور اسلحہ سازی کی مہارت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔
یہ تلوار 18 ویں صدی میں میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کے نجی کوارٹر سے ملی تھی۔ ٹیپو سلطان کو دھوکے سے ان کے چند ساتھیوں نے غداری کرتے ہوئے قتل کروانے میں برطانوی فوج کی مدد کی تھی۔
نوادرات سے لگاؤ رکھنے والا کون شخص ہوگا جو برصغیر کے بہادر اور جوان سپہ سالار حکمراں کی تلوار خریدنا نہ چاہتا ہو۔
تاہم نیلامی کے منتظموں کو امید نہ تھی کہ تلوار کی قیمت اتنی لگ جائے گی تاہم بولی کا آغاز ہی کانٹے دار ہوا۔
ٹیپو سلطان کی یہ تلوار 14 ملین پاؤنڈز یعنی 4 ارب 93 کروڑ اور 90 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔
نیلام گھر کے مطابق ٹیپو سلطان کے قتل کے بعد ان کی یہ تلوار برطانوی میجر جنرل ڈیوڈ بیرڈ کو ان کی ہمت کے نشان کے طور پر پیش کی گئی تھی۔
بی بی سی پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیپو سلطان کی شہادت کے بعد انگریز فوجیوں نے سرنگا پٹم کو بُری طرح لوٹا۔
انگریز فوج نے ہیرے سے بنا ستارا اور ٹیپو سلطان کی تلوار ویلیز لی کو پیش کی گئی۔ میجر ایلکزانڈر ایلن نے اپنی کتاب ‘این اکاوٴنٹ آف دا کیمپین ان میسور’ میں لکھا ہے کہ ہیرس نے ٹیپو کی ایک اور تلوار بیرڈ کو تحفے میں دے دی تھی۔
یہ وہی تلوار تھی جسے آج نیلام کردیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔