چیف جسٹس نےآڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دیدیا

ویب ڈیسک  جمعرات 25 مئ 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ نے آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کل آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔

یہ پڑھیں : پی ٹی آئی نے آڈیو لیکس پر جوڈیشل کمیشن کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

آڈیو لیکس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈوکیٹ بابر اعوان کے توسط سے آئینی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

اسی طرح جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے خلاف ایک اور درخواست دائر کی گئی ہےجسے درخواست گزار وکیل ریاض حنیف راہی کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔ درخواست میں حکومت پاکستان اور جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹی فکیشن غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے، جوڈیشل کمیشن کے ذریعے عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، درخواست گزار سمیت عوام کے آئین میں دیئے گئے قیمتی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔