- قطری وزیر اعظم اور امیر طالبان کے خفیہ مذاکرات
- انٹر کی داخلہ پالیسی تبدیل، داخلے میرٹ کے بجائے ضلعی بنیادوں پر ہوں گے
- پاکستان جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، بھارت سے مقابلہ ہوگا
- کراچی: 9 مئی کے متاثرین کو نئی موٹرسائیکل لینے کیلیے مقدمہ درج کرانا ہوگا
- دراز قد کیلئے سرجری کرانے کے رجحان میں اضافہ
- حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان
- ٹک ٹاک کی بیوٹی ٹِپ نے خاتون کو اسپتال پہنچا دیا
- جن ججز کیخلاف ریفرنسز زیر التوا ہیں وہ میرٹ پر فیصلہ نہیں کرتے، پاکستان بار کونسل
- پیپلزپارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں اور مذاکرات کی حامی ہے، گیلانی
- جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے 60 سے زائد اراکین اور رہنماؤں کے رابطے
- کچھ لوگوں کی انا اور ضد ملک سے بڑی ہوگئی ہے، چوہدری شجاعت
- واٹس ایپ اسٹیٹس پر اب وائس نوٹ بھی شیئر کیے جاسکیں گے!
- جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے سابق اراکین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
- ٹرینوں میں مسافروں کو نشہ آور چیزیں کھلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار
- اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں کے لیے ڈالر خریدنے کی اجازت دے دی
- افغانستان میں جنگی جرائم؛ آسٹریلوی فوجیوں کے شراب پینے پر پابندی عائد
- صحت کارڈ کا اجرا: بلوچستان کے شہریوں کو دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت ہوگی
- پہاڑی سے پنیر کی لڑھکتی گیند پکڑنے کے مقابلے کا دوبارہ انعقاد
- عمران خان کو فوجی قوانین کے تحت سزا دے کر مثال بنانا چاہیے، سردار تنویرالیاس
- جنگ کا امکان؟ چین اور امریکا کے لڑاکا طیارے آمنے سامنے
شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا، ثانیہ ملہوترا

فوٹو : فائل
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’جوان‘ میں اسکرین شیئر کرنے والی اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے کنگ خان کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کو بیان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کنگ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا ایک خواب کے جیسا ہے اور وہ اس پر نہایت خوش ہیں۔
ثانیہ ملہوترا کا کہنا تھا ’مجھے علم نہیں ہے کہ یہ موقع مجھے کیسے ملا لیکن جب مجھے یہ موقع ملا تو میں نے تہیہ کرلیا کہ اسے اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دوں گی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے کیسے منع کرسکتا ہے؟ ان کے ساتھ کام کرنا تو ہر ایک کا خواب ہے اور وہ بہت خوش ہیں کہ انہیں اس کا شاندار موقع ملا۔
اداکارہ نے کہا کہ انہیں تو اب تک اس بات کا یقین نہیں آرہا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم بنارہی تھیں اور جب وہ فلم کو خود دیکھیں گی تو تب ان کو یقین آئے گا۔
واضح رہے کہ ثانیہ ملہوترا نے بالی وڈ میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز سپراسٹار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔