- پاکستانی سیاست پر زلمے خلیل زاد کا تبصرہ جوبائیڈن انتظامیہ کیلیے پریشانی کا باعث بن گیا
- گورنر بلوچستان نے تاجروں کو خوش خبری سنادی
- تینوبو نائجیریا کے نئے صدر منتخب
- کراچی: فائرنگ کے دو واقعات میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
- لاہورمیں تجرباتی بنیادوں پر”بلیو روڈ‘‘ کا تصور متعارف
- کراچی سے پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
- یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا
- عوام کی محبت نے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا، آرمی چیف
- دکی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
- برطانوی خاتون ٹیٹو کے عالمی ریکارڈ کیلئے کوشاں
- جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید
- ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟
- کراچی؛ 6 یو سیز کے رکے ہوئے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستیں 104 ہوگئیں
- انٹربورڈ کراچی کا امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلیے ایم سی کیوز کا پپیر آخر میں دینے کا فیصلہ
- پشاورمیں دو مقامات پرپولیو وائرس پایا گیا ہے، وفاقی وزیرصحت
- کراچی میں آئندہ تین روز تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- قومی احتساب ترمیمی بل 2023 ازخود قانون کی شکل اختیار کرگیا
- 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کرلیا
- ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان پر جرمانہ عائد
ملیکہ بخاری، مسرت جمشید، جمشید چیمہ نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں

فوٹو: ویڈیو گریب
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری، مسرت جمشید، جمشید چیمہ اور سینیٹر عبدالقادر نے بھی 9 مئی کے پرتشدد کے واقعات پر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مسرت جمشید اور جمشید چیمہ نے سیاست اور پی ٹی آئی چھڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم میاں بیوی نظریاتی سیاسی لوگ ہیں اور کوشش کی کہ ہمیشہ جمہوریت کے لیے کام کریں، مگر فوج کے خلاف جو کام ہوا اور قیادت کو نشانہ بنایا گیا وہ کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے۔
جمشید چیمہ نے کہا 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہئے، جناح ہاؤس پر حملے نہیں بلکہ صرف احتجاج کا پلان تھا۔ سیاست کو چھوڑ رہے ہیں جو کہ ہمارے لیے آسان کام نہیں تھا۔
قبل ازیں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملیکہ بخاری نے کہا کہ پارٹی چھڑوانے کیلئے کسی نے کوئی زور زبردستی نہیں کی، 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں، اسکی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے، جلاؤ گھیراؤ اور فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث شرپسندوں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
ملیکہ بخاری نے کہا تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں اور تمام پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے رہی ہوں، بطور وکیل نظام انصاف کی بہتری کے لیے کام جاری رکھوں گی۔
دریں اثنا بلوچستان سے تحریک انصاف کے سینیٹر عبدالقادر نے بھی آج باضابطہ طور پر تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کردیا، عبدالقادر بلوچستان سے 2021 میں آزاد حیثیت سے سنیٹر منتخب ہوئے تھے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس، کورکمانڈر ہاؤس اور آرمی تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتا ہوں، میں تحریک انصاف کے بجائے آزاد حیثیت سے ایوان میں بیٹھوں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔