پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ اڈیالہ جیل سے رہا

ویب ڈیسک  جمعرات 25 مئ 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنماء جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے واپس لے لئے ہیں، دونوں رہنماؤں کو دو دن قبل رہائی کے بعد جیل سے باہر آتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے منگل کو پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ اور مسرت جمشید  کو تھری ایم پی او کے تحت مزید 15 دن کے لیے نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔