- دوسرا ون ڈے: بھارت نے آسٹریلیا کا بھرکس نکال دیا، 400 رنز کا ہدف
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
- الیکشن سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، منظور وسان
رومانیہ میں دنیا کی سب سے بڑی 109 میٹر لمبی ٹی شرٹ تیار

رومانیہ میں ری سائیکل پلاسٹک سے بنائی گئی دنیا کی سب سے بڑی ٹی شرٹ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ویب سائٹ
رومانیہ: رومانیہ کے ماحولیاتی رضاکاروں نے پلاسٹک کی پانچ لاکھ بوتلوں کو ری سائیکل کرکے دنیا کی سب سے بڑی ٹی شرٹ تیار کی ہے۔
یہ ٹی شرٹ بطورِ خاص ماحولیاتی شعور اور استعمال شدہ اشیا کی بازیافت (ری سائیکلنگ) کی اہمیت کے تحت بنائی گئی ہے۔ ٹی شرٹ کی کل لمبائی 109 میٹر اور چوڑائی 74 میٹر ہے جسے کھولنے اور سمیٹنے کے لیے درجنوں رضاکاروں نے حصہ لیا جس کا عملی مظاہرہ 27 مارچ کو کیا تھا۔ تاہم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اب ضابطے کی کارروائی کے بعد اس کا اعلان کیا گیا ہے۔
ٹی شرٹ کو رومانیہ کی فٹبال ٹیم کی طرز پر بنایا گیا ہے لیکن اس میں رومانیہ کے قومی پرچم کے رنگ بھی ڈالے گئے ہیں۔ مارچ کے آخر میں اسے رگبی کے ایک میدان میں بچھایا گیا تھا جسے کی تصاویر ڈرون سے لی گئی تھیں۔
ٹی شرٹ کی تیاری میں بطورِ خاص بچوں اور نوجوانوں نے حصہ لیا جنہیں بنیادی طور پر ری سائیکلنگ کا شعور پہنچانا تھا۔ رگبی اسٹیڈیم میں لگ بھگ 120 رضاکاروں نے ٹی شرٹ بچھانے اور تہہ کرنے میں مدد دی۔ دوسری جانب خصوصی آلات کی مدد سے ٹی شرٹ کی لمبائی اور چوڑائی کی تصدیق کی گئی ہے۔
ٹی شرٹ کی تقریبِ رونمائی میں صحافیوں کے علاوہ 2000 سے زائد شائقین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ اگر اس جناتی ٹی شرٹ کو کاٹا جائے تو اس سے نارمل سائز کی 1200 ٹی شرٹ بنائی جاسکتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔