- اوکاڑہ: سدھو موسے والا کی برسی پر فائرنگ کی محفل میں پولیس کی ’شرکت‘
- عمران خان کے نو مئی جیسے اقدامات کیوجہ سے سرمایہ کار پاکستان نہیں آرہے، وزیراعظم
- پاکستانی سیاست پر زلمے خلیل زاد کا تبصرہ جوبائیڈن انتظامیہ کیلیے پریشانی کا باعث بن گیا
- گورنر بلوچستان نے تاجروں کو خوش خبری سنادی
- تینوبو نائجیریا کے نئے صدر منتخب
- کراچی: فائرنگ کے دو واقعات میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
- لاہورمیں تجرباتی بنیادوں پر”بلیو روڈ‘‘ کا تصور متعارف
- کراچی سے پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
- یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا
- عوام کی مسلح افواج سے محبت نے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا، آرمی چیف
- دکی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
- برطانوی خاتون ٹیٹو کے عالمی ریکارڈ کیلئے کوشاں
- جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید
- ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟
- کراچی؛ 6 یو سیز کے رکے ہوئے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستیں 104 ہوگئیں
- انٹربورڈ کراچی کا امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلیے ایم سی کیوز کا پپیر آخر میں دینے کا فیصلہ
- پشاورمیں دو مقامات پرپولیو وائرس پایا گیا ہے، وفاقی وزیرصحت
- کراچی میں آئندہ تین روز تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- قومی احتساب ترمیمی بل 2023 ازخود قانون کی شکل اختیار کرگیا
آئی پی ایل سٹہ لیگ؛ جواریوں کی کُھل کر کمائی

زمینی راستے سے گیند باؤنڈری پار کرنے پر 50 ہزار، سکسر پر ایک لاکھ روپے۔ فوٹو: آئی پی ایل
کراچی: آئی پی ایل سٹہ لیگ بن گئی، جواریوں کے وارے نیارے ہوگئے جب کہ پلیئنگ الیون سے لے کر چوکوں چھکوں تک ہر چیز پر داؤ کھیلا جاتا ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ کا ہر سال شائقین سے زیادہ سٹہ مافیا کو انتظار رہتا ہے، اس میں بڑے پیمانے پر جوا کھیلا جاتا ہے، بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق میچ شروع ہونے سے پہلے ہی داؤ لگنا شروع ہوجاتے ہیں، سب سے پہلے کون پلیئنگ الیون میں ہوگا اور کون باہر بیٹھے گا اس پر جوا ہوتا ہے، اس کے بعد ٹاس پر رقم لگائی جاتی ہے، میچ کا نتیجہ ایک طرف چوکوں چھکوں پر رقم لگی ہوئی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میں فکسنگ کی بازگشت سنائی دینے لگی
اگر جواری کی پیشگوئی کے مطابق چوکا لگے تو 50 ہزار روپے ملتے ہیں ، اگر آخری گیند پرچھکا پڑ جائے تو داؤ کھیلنے والے کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپے منتقل ہوجائیں گے، یہ کام سرعام ہورہا ہے۔
گزشتہ دنوں حیدرآباد دکن میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران پولیس نے پچ سائیڈرز کے ایک گروہ کو گرفتار کیا ،یہ لوگ نشریات میں چند سیکنڈز کی تاخیر سے فائدہ اٹھانے کیلیے اسٹینڈز میں بیٹھ کر جوا کھیل رہے تھے، حیدرآبادد دکن کے ہی ایک فارم ہاؤس پر پولیس نے چھاپا مارکر 4 افراد کو حراست میں لیا، ان کے قبضے سے 40 لاکھ روپے ضبط کیے گئے، بینک اکاؤنٹ میں موجود 30 لاکھ روپے بھی منجمد کردیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی امپائر کو فکسنگ الزامات میں دھر لیا گیا
آئی پی ایل کے آغاز سے قبل ہی سائبر قوانین کے تحت بکیز کے مختلف اڈوں پر چھاپے مارے گئے تھے، اس میں بھی 50 لاکھ روپے ضبط اور 12 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، ان سے کوئی بھی فرق نہیں پڑا اور بڑے پیمانے پر آئی پی ایل میں بدستور سٹہ کھیلا جارہا ہے، ایک نوجوان کی بڑی رقم ہارنے پر خودکشی کی رپورٹس بھی سامنے آئیں، بھارت میں چند گیمنگ ایپس کے ذریعے بھی جوا کھلایا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔