- مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 ہلاک 8 زخمی
- پاک ترک اسٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل اجلاس جلد بلانے کے خواہاں ہیں، شہبازشریف
- راولپنڈی میں دفعہ ایک سو چوالیس میں چار جون تک توسیع
- اوکاڑہ: سدھو موسے والا کی برسی پر فائرنگ کی محفل میں پولیس کی ’شرکت‘
- عمران خان کے نو مئی جیسے اقدامات کیوجہ سے سرمایہ کار پاکستان نہیں آرہے، وزیراعظم
- پاکستانی سیاست پر زلمے خلیل زاد کا تبصرہ جوبائیڈن انتظامیہ کیلیے پریشانی کا باعث بن گیا
- گورنر بلوچستان نے تاجروں کو خوش خبری سنادی
- تینوبو نائجیریا کے نئے صدر منتخب
- کراچی: فائرنگ کے دو واقعات میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
- لاہورمیں تجرباتی بنیادوں پر”بلیو روڈ‘‘ کا تصور متعارف
- کراچی سے پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
- یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا
- عوام کی مسلح افواج سے محبت نے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا، آرمی چیف
- دکی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
- برطانوی خاتون ٹیٹو کے عالمی ریکارڈ کیلئے کوشاں
- جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید
- ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟
- کراچی؛ 6 یو سیز کے رکے ہوئے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستیں 104 ہوگئیں
- انٹربورڈ کراچی کا امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلیے ایم سی کیوز کا پپیر آخر میں دینے کا فیصلہ
جی20 بڑے ممالک کی عدم شرکت سے ناکام، کریڈٹ ہمارے وزیر خارجہ کو جاتا ہے، ایکسپریس فورم

ایکسپریس فورم میں سابق سفارتکار جاوید حسین، اعجاز بٹ، محبوب حسین شریک گفتگو ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
لاہور: جی20 میٹنگ بڑے ممالک کی عدم شرکت سے عملاََ ناکام ہوگئی، جس کا تمام کریڈٹ بلاشبہ ہمارے وزیر خارجہ اور وزرات خارجہ کی بہترین سفارتکاری کو جاتا ہے۔
ہماری درخواست پر چین، سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا اور مصر نے جی 20 میٹنگ کا بائیکاٹ کیا جو معمولی نہیں، مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ ثابت کرنے میں بھارت ناکام رہا، عالمی سطح پر کشمیر کی متنازع حیثیت اور بھارت کے ناجائز قبضے کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا گیا ان خیالات کا اظہار ماہرین امور خارجہ و سیاسی تجزیہ نگاروں نے ’’ جی 20 میٹنگ اور عالمی منظرنامہ ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ’’ ایکسپریس فورم ‘‘ میں کیا۔
ماہر امور خارجہ ڈاکٹر اعجاز بٹ نے کہا کہ جی 20 سمٹ کی میزبانی اس وقت بھارت کے پاس ہے، اس نے مقبوضہ کشمیر میں کانفرنس رکھ کر کشمیر کو بھارت کا حصہ ثابت کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی ، چین عالمی سیاست میں کافی اثرو رسوخ رکھتا ہے، اس کے بائیکاٹ اور اثر کی وجہ سے سعودی عرب ، ترکی ، انڈونیشیا اور مصر نے بھی بائیکاٹ کیا مسئلہ کشمیر پر ہمارا اور چین کا موقف ایک ہے۔
جامعہ پنجاب کے شعبہ تاریخ کے چیئرمین ڈاکٹر محبوب حسین نے کہا کہ جی 20 کی سربراہی کانفرنس ابھی ہونی ہے ، گجرات اور مغربی بنگال میں اجلاس ہوچکے۔ اب مقبوضہ کشمیر میں اجلاس کی وجہ سے یہ ہائی لائٹ ہوگیا ، بھارت نے میزبانی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کا کریڈٹ ہماری وزارت خارجہ اور وزیر خارجہ کو جاتا ہے۔
سابق سفارتکار جاوید حسین نے کہا کہ ہماری درخواست پر چین ، سعودی عرب ، ترکی ، انڈونیشیا اور مصر نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جی 20 میٹنگ میں شرکت نہیں کی ، یہ ہماری سفارتی کامیابی ہے جو معمولی نہیں ، اگر ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں ہماری آواز مزید مضبوط ہو تو خود کو معاشی طور پر بہتر کرنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔