کوہاٹ؛ پی ٹی آئی کے ضلعی نائب صدر نے بھی پارٹی چھوڑ دی

ویب ڈیسک  جمعـء 26 مئ 2023
(فوٹو: ویڈیو گریب)

(فوٹو: ویڈیو گریب)

 پشاور: کوہاٹ میں پی ٹی آئی کے ضلعی نائب صدر  نے عہدے سے استعفا دیتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی ضلع کوہاٹ کے  نائب صدر بشیر خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات دیکھ کر مجھے انتہائی مایوسی ہوئی۔ میں  اپنی سیاست کے لیے فوجی تنصیبات و سرکاری املاک کو جلانے کی اور شہدا کی بے حرمتی کیے جانے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

بشیر خان نے کہا کہ میں نے  پی ٹی آئی کے ساتھ اپنے دور میں وفاداری کی ہے۔ میرے والد کا بھی پاک فوج سے تعلق ہے۔ میں شہدا کی بے حرمتی اور آرمی کی حساس عمارتوں پر حملے کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے عہدے اور رکنیت سے استعفا دیتا ہوںاور بغیر کسی دباؤ کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  یہ ہمارا پاکستان ہے۔ یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں۔ جب ادارے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔