یوٹیلیٹی اسٹورز، گھی اور کوکنگ آئل 76 روپے کلوتک سستا

ارشاد انصاری / اے پی پی  جمعـء 26 مئ 2023
مختلف برانڈز کے گھی اورآئل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ فوٹو: فائل

مختلف برانڈز کے گھی اورآئل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی جب کہ کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل 5 سے 76 روپے فی کلوگرام تک سستا کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈالڈا بناسپتی گھی کی23 قیمت روپے فی کلو کمی کے ساتھ600 سے کم کرکے 577روپے جبکہ ڈالڈا آئل کی25 قیمت روپے فی کلو کمی کے ساتھ651 روپے سے کم کرکے626 روپے فی کلو گرام کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری نرخ نامہ جاری، اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کیلیے حکمت عملی تیار

تلو گھی کی قیمت18 روپے فی کلو کمی کے ساتھ588 سے کم کرکے570 روپے کردی گئی ہے اور تلوککنگ آئل کی قیمت18 روپے فی کلو کمی کے ساتھ638 سے کم کرکے620 روپے فی کلو گرام کردی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔