بھارت نے اپنے حامی افغان کرکٹ بورڈ کو دھوکا دیدیا

ویب ڈیسک  جمعـء 26 مئ 2023
افغانستان اور بھارت کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے انعقاد کو مشکل قرار، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

افغانستان اور بھارت کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے انعقاد کو مشکل قرار، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے حامی افغان کرکٹ بورڈ کو دھوکا دیتے ہوئے 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے انعقاد کو مشکل قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ نے افغانستان کے ساتھ شیڈول 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کو بزی شیڈول کی وجہ سے مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (7 سے 12 جون) اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 جولائی سے 13 اگست تک شیڈول ہے۔

قبل ازیں دونوں بورڈز نے منصوبہ بنایا تھا کہ 20 سے 30 جون کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے، جس کے بعد بھارتی ٹیم جولائی کے ابتداء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاری کرے۔

مزید پڑھیں: دورہ بنگلہ دیش کے دوران افغان ٹیم بھارت سے سیریز کھیلے گی

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے انکار کی دوسری وجہ ڈزنی اسٹار کے ساتھ براڈ کاسٹ معاہدہ ختم ہونا اور نیا ٹینڈر سامنے آنا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ شیڈول کا اعلان؛ بی سی سی آئی نے اہم میٹنگ بلالی

دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ کے صدر میر وائس اشرف، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اراکین اور سری لنکن بورڈز کے اعلیٰ حکام ایشیاکپ کے میزبان اور شیڈول کے اعلان کے علاوہ آئی پی ایل فائنل کیلئے بھارت میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں سربراہان سیریز کو یقینی بنانے کیلئے بات چیت آگے بڑھا سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔