گلوکار عاصم اظہرکو تصویر شئیرکرنے پر باڈی شیمنگ کا سامنا

ویب ڈیسک  جمعـء 26 مئ 2023
کیا میں کھلے سائز کے کپڑے پہننا چھوڑ دوں،عاصم اظہر:فوٹو:سوشل میڈیا

کیا میں کھلے سائز کے کپڑے پہننا چھوڑ دوں،عاصم اظہر:فوٹو:سوشل میڈیا

ہیوسٹن: گلوکار عاصم اظہرکو کنسرٹ کی تصاویر شئیر کرنے پر مداحوں کی جانب سے باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکا میں موجود گلوکار عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک کنسرٹ کے دوران لی گئی تصویر شئیر کی جس میں وہ معمول سے زیادہ صحت مند دکھائی دے رہے ہیں۔

عاصم اظہر کے تصویر شئیر کرنے کے بعد انہیں فینز کی جانب سے باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ عاصم اظہر شاید عدنان سمیع کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایک اور صارف نے گلوکار کو جم جوائن کرنے کا مشورہ دے دیا۔

باڈی شیمنگ کے جواب میں عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر اپنی مزید تصاویر شئیر کیں جس میں وہ اپنے نارمل سائز میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ کیا میں کھلے کپڑے پہننا چھوڑ دوں؟

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔