کور کمانڈر ہاؤس حملے کے الزام میں سابق آئی جی کا بیٹا بھی گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 26 مئ 2023
ملزم رضوان سابق آرمی آفیسر کا داماد بھی ہے، پولیس

ملزم رضوان سابق آرمی آفیسر کا داماد بھی ہے، پولیس

 لاہور: پولیس نے کور کمانڈر ہاؤس حملے کے الزام میں سابق آئی جی کے بیٹے کو بھی گرفتار کرلیا۔

9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ و توڑپھوڑ کے الزام میں سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر (ر) ضیا الحسن کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رضوان ضیا کو کور کمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج اور توڑ پھور کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

رضوان کو جیو فینسنگ کی لوکیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم رضوان سابق آرمی آفیسر کا داماد بھی ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزم کے دیگر ساتھیوٕں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔