اٹلی؛ 500 تارکین وطن سے بھری کشی بحیرہ روم میں لاپتا ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعـء 26 مئ 2023
تارکین وطن کی تلاش میں دو بحری جہازوں کو بھیجا گیا ہے؛ فوٹو: فائل

تارکین وطن کی تلاش میں دو بحری جہازوں کو بھیجا گیا ہے؛ فوٹو: فائل

روم: اٹلی کے جنوبی جزیرے میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشی لاپتا ہوگئی جس کی تلاش میں جانے والے دو جہازوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحیرہ روم میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی لیبیا کی بندرگاہ بن غازی کے شمال میں 320 کلومیٹر (200 میل) میں اور مالٹا اور اٹلی کے جنوبی جزیرے سسلی سے 400 کلومیٹر سے دور اونچے سمندروں میں داخل ہوگئی تھی۔

کہا جا رہا ہے کہ کشتی انجن کے بغیر تھی اور اس علاقے میں سمندری لہروں اور ہواؤں کے تھپیڑوں کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتی تھی۔

سمندر کے بیچ پھنس جانے پر ریسکیو اداروں نے کشتی میں موجود افراد سے رابطہ کیا تھا تاہم جلد ہی یہ رابطہ منقطع ہوگیا جس پر انسانی ہمدردی کے تحت رضا کار بحری جہازوں نے سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران تارکین وطن کی کشتی کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا جس کے بعد ہیلی کاپٹر کو مدد کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ تاحال کشتی کے تباہ ہونے یا ڈوبنے کے شواہد بھی نہیں ملے ہیں۔

سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔