- نواز شریف جیل توڑ کر نہیں حکومت کی اجازت سے باہر گئے، نگراں وزیر اطلاعات
- شہباز شریف قائد ن لیگ کو جارحانہ بیانیے سے روکنے میں ناکام
- لورالائی میں 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق
- راولپنڈی؛ احتساب عدالت نے 22 ریفرنسز بحال کردیے، پیر کو سماعت ہوگی
- فاطمہ قتل کیس؛ بچی کی والدہ کو قتل کی دھمکی پر ایس ایچ او معطل
- جج نہ ہونے کے سبب جی ایچ کیو حملہ کیس لٹک گیا
- پاکستان سے آزاد تجارت کا معاہدہ آخری مرحلے میں ہے،تھائی لینڈ سفیر
- سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار
- پولیس کی جانب سے ذاتی مقاصد اور پیسوں کیلیے شہریوں کا کالز ریکارڈ نکلوانے کا انکشاف
- وکلا کیخلاف کرپشن مقدمات پر لاہور بار کا احتجاج، عدالتوں کو تالے لگادیے
- ٹی ٹی پی کیلیے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار، تفتیش میں ہوشربا انکشافات
- وال اسٹریٹ جرنل کی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق
- راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتار
- کفایت شعاری کا مشورہ؟
- بحیرہ روم کی غذائیں دماغی کمزوری کے خطرات میں کمی لاسکتی ہیں، تحقیق
- بیٹریوں اور شمسی خلیوں کی کارکردگی بہتر کرنے والی نینو ربن
- دبئی میں دنیا کی پہلی زیرآب مسجد کی تعمیر
- لاہور میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے
- کوشش ہے یو اے ای پاکستان سے گوشت درآمد روکنے کا فیصلہ واپس لے، ٹی ڈی اے پی
- لکی مروت میں ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
میں خود بھی ٹینکر سے پانی خریدتا ہوں، کراچی کو شہباز اسپیڈ کی ضرورت ہے، بلاول

فوٹو فائل
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں خود بھی ٹینکر سے پانی خریدتا ہوں، کراچی کو بھی شہباز اسپیڈ کی ضرورت ہے، کراچی پر توجہ دیں تو عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) سے نجات مل سکتی ہے۔
کراچی میں کے فور منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے منصوبوں کو بھی شہباز اسپیڈ دلوائی جائے کیونکہ کراچی کو بھی شہباز اسپیڈ کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف اسی طرح کراچی آتے رہیں۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو اندازہ ہی نہیں سیلاب سے کیا تباہی ہوئی، مون سون سے کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان اور سندھ کے عوام کے لیے ڈی سیلینیشن کا نظام لانا ہوگا، شہبازشریف ہمارے وزیراعظم ہیں،آپ ہی ملک کے مسائل حل کریں گے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم نے کراچی میں پانی کی فراہمی کے K4 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
بلاول بھٹو زراری نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کی کارکردگی کی وجہ سے ایک سال میں زمین آسمان کا فرق آچکا ہے،جب قائم علی شاہ وزیراعلی تھے تو دو بار کے فور پر بریفنگ دی گئی۔ ہم کراچی پر توجہ دیں تو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ملک کا سب سے غیرمقبول ادارہ واپڈا ہے،جس کی وجہ سے ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز حلقوں میں نہیں جاسکتے۔ ملک کی موجودہ صورت حال پر بلاول نے کہا کہ شرجیل میمن نے 2 سال جیل میں گزارے تھے، جس وقت پی پی رہنما گرفتار تھے تو چیف جسٹس گڈ ٹو سی کہنے جیل تک آجاتے تھے۔
ان کاکہنا تھاکہ پوچھتا ہوں اگر9 مئی کی سازش نائن زیرویابلاول ہائوس میں تیارہوتی توکیا ردعمل ہوتا؟ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا چاہتے۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں آپ اپنی ایک ٹیم بنائیں جو ان مسائل کو حل کرے، جب ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں تو وہ پوری معیشت کو سنبھالتے ہیں۔
ان کا کہنا مزید تھا کہ ایم کیو ایم کے دوست جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوئے، ان کو زبردستی یہ دن دیکھنا پڑے، شروع میں ہم تو ان کے خلاف کیسز نہیں لائے ہم سیاسی انتقام کا تاثر نہیں دینا چاہتے تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب عمران خان کو عدالت بلایا جاتا ہے اور وہ نہیں جاتے تو جواب میں پی ٹی آئی زمان پارک کو میدان جنگ بنادیتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔