پاکستانی گلوکار علی عباس کا نیا گانا ’سوچیں گے‘ ریلیز کردیا گیا

میاں اصغر سلیمی  جمعـء 26 مئ 2023
فوٹو : ایکسپریس

فوٹو : ایکسپریس

 لاہور: پاکستانی گلوکار علی عباس نے اپنا نیا گانا ’سوچیں گے‘ ریلیز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پلاک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلوکار نے بتایا کہ گانے کی شوٹنگ دبئی میں کی گئی، اس کے ڈائریکٹر سکھ جی، میوزک ڈائریکٹر براؤن بروز، شاعرہ پریت اور ڈی او پی شہزادہ گل ہیں جبکہ گانے میں ماڈلنگ پریت نے کی ہے۔

علی عباس کا کہنا تھا کہ ان کا نیا گانا کافی عرصہ بعد ریلیز ہورہا ہے اور اس کی وجہ شوز اور نجی  مصروفیات تھیں-

انہوں نے کہا کہ یہ ایک رومانٹک گانا ہے  جس میں بے فکری دکھائی گئی ہے اور محبت کا پرچار کیا گیا۔ امید ہے میرے مداح نئے گانے کو پسند کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے میں نے گانے کا ٹائٹل ’سوچیں گے‘ رکھا ہے تاکہ لوگ ملک کے بارے میں ضرور سوچیں۔

ایک سوال کے جواب میں علی عباس کا کہنا تھا کہ فنکاروں اور پرندوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ فنکاروں کو مل جل کر رہنا چاہیے، میں پاکستانی ہوں اور مستقبل میں بھی پاکستانی رہوں گا۔

گلوکار نے کہا کہ میں  پاک آرمی کو سلام پیش کرتا ہوں، جی ایچ کیو میں پاک آرمی کے بہت شوز کئے ہیں۔

پریس کانفرنس میں گلوکارہ ایمان فاطمہ، شجاع احسان اور محمد ناظم بھی موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔