- وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال
- ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کیلیے ہر حد تک جائیں گے، اسرائیل
- رجب طیب اردوان کی حلف برداری میں شرکت کیلیے وزیراعظم ترکیہ روانہ
- منظور وسان کا عثمان بزدار کے سیاست چھوڑنے سے متعلق بیان پر دلچسپ تبصرہ
- سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں بنا رکھا، جسٹس قاضی فائز عیسی کی وائرل ویڈیو پر وضاحت
- ڈالر کے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں اضافہ
- فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- لاہور کے 5 مقامات پر دفعہ 144 نفاذ
- انسانی اسمگلنگ اور جعل سازی میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار
- دیر میں مدرسے کے چار طالب علم تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- میٹا نے ایپل سے پہلے کویسٹ تھری وی آر ہیڈسیٹ پیش کرنے کا عندیہ دیدیا
- بزرگوں کو توانا رکھنے والی صدیوں پرانی آسان چینی ورزش
- چھٹی منزل سے گرنے والی بلی معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی
- حکومت پنجاب کا صوبے میں مزید 7 نیشنل پارکس بنانے کا اعلان
- سونے کی قیمتوں سے پریشان دکاندار عدالت پہنچ گئے
- شدید اعتراضات کے بعد برطانیہ کا اسکولوں میں جنسی تعلیم پر نظرِثانی کا فیصلہ
- روس، ایران، افغانستان سے اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت کا طریقہ کار جاری
- بجٹ میں ای او بی آئی کی پنشن بڑھنے کا امکان
- ریاست منی پور میں بھارت سے الگ ہونے کے مطالبات زور پکڑنے لگے
- پرویز الہٰی رہائی کے حکم کے فوری بعد دوبارہ گرفتار
ابرار الحق کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

سوشل ورک میرے لیے اتنا اہم ہے کہ اس کے لیے سیاست بھی چھوڑی جاسکتی ہے، سابق رہنما پی ٹی آئی ( فوٹو: فائل )
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہتے ہوئے سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کردیا۔
ابرارالحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری پرورش سیاسی اور فوجی گھرانے میں ہوئی ہے جہاں بانگ درا اور بال جبریل پڑھنا ہمارے لیے ضروری ہوتا تھا، راشد منہاس شہید اور میجر عزیز بھٹی شہید ہمارے ہیرو تھے۔
انہوں نے کہا کہ خواہش ہوتی تھی کہ بڑے ہو کر فوج میں جائیں گے اور شہادت کا رتبہ حاصل کریں گے، فوج اور شہداء کے ساتھ ایک جذباتی وابستگی رہی ہے، حج کرنے کے لیے خانہ کعبہ گیا تو کوئی اور دعا کرنے کے بجائے شہادت کی دعا کی، پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ ہمیشہ سے تھا۔
ابرارالحق نے مزید کہا کہ 9مئی کے واقعے کی ہر ایک نے مذمت کی ہے،میرے ساتھ بیٹھے یہ میرے ساتھی بھی گواہ ہیں کہ میں نے اس وقت بھی تقریر کی جس میں 9 مئی کے واقعے کی پرزور مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کا مقصد یہ تھا کہ بڑا سوشل کام کروں گا جس کا فائدہ عوام کو ہوگا، سیاست میں سوشل ورک کرنے کا خواب پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا، مزید وقت کیوں ضائع کروں جو عوام کی خدمت کرنے میں معاون ثابت نہ ہو سکے، سوشل ورک میرے لیے اتنا اہم ہے کہ اس کے لیے سیاست بھی چھوڑی جاسکتی ہے۔
ابرار الحق نے کہا کہ ’ سہارا ‘ میں شہید وں کے بچوں کو بالکل مفت تعلیم دی جاتی ہے، میں پوری دنیا میں سہارا کے لیے فنڈ ریزنگ کے لیے جاتا ہوں، پرسوں بھی لندن میں فنڈ ریزنگ کا ایونٹ ہے، سہارا فار لائف ٹرسٹ کے تحت ہر ماہ 82 ہزار مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کی ترجیح سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہیے، یہ ملک وسائل سے مالا مال ہے اس کے لیے ہمیں بہت کچھ کرنا ہے، میں ہر طرح کی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جو کارکنان بے گناہ ہے انہیں فوری طور پر رہا کردینا چاہیے اور جو خطاکارہیں انہیں ضرور سزا ملنی چاہیے۔
پریس کانفرنس میں ابرار الحق نے پاک فوج کے حق میں ملی نغمہ بھی سنایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔