- وزیر اعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال
- ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کیلیے ہر حد تک جائیں گے، اسرائیل
- رجب طیب اردوان کی حلف برداری میں شرکت کیلیے وزیراعظم ترکیہ روانہ
- منظور وسان کا عثمان بزدار کے سیاست چھوڑنے سے متعلق بیان پر دلچسپ تبصرہ
- سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں بنا رکھا، جسٹس قاضی فائز عیسی کی وائرل ویڈیو پر وضاحت
- ڈالر کے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں اضافہ
- فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- لاہور کے 5 مقامات پر دفعہ 144 نفاذ
- انسانی اسمگلنگ اور جعل سازی میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار
- دیر میں مدرسے کے چار طالب علم تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- میٹا نے ایپل سے پہلے کویسٹ تھری وی آر ہیڈسیٹ پیش کرنے کا عندیہ دیدیا
- بزرگوں کو توانا رکھنے والی صدیوں پرانی آسان چینی ورزش
- چھٹی منزل سے گرنے والی بلی معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی
- حکومت پنجاب کا صوبے میں مزید 7 نیشنل پارکس بنانے کا اعلان
- سونے کی قیمتوں سے پریشان دکاندار عدالت پہنچ گئے
- شدید اعتراضات کے بعد برطانیہ کا اسکولوں میں جنسی تعلیم پر نظرِثانی کا فیصلہ
- روس، ایران، افغانستان سے اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت کا طریقہ کار جاری
- بجٹ میں ای او بی آئی کی پنشن بڑھنے کا امکان
- ریاست منی پور میں بھارت سے الگ ہونے کے مطالبات زور پکڑنے لگے
- پرویز الہٰی رہائی کے حکم کے فوری بعد دوبارہ گرفتار
زندگی بھر مضبوط دانتوں کیلئے یہ 2عادتیں اپنالیں
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/05/2489107-desktopwallpaperdentaltooth-1685116652-488-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
دانت ہاضمے کے پہلے مرحلے کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ٹوٹے ہوئے دانت یا ان کی خراب صحت چبانے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے اور ہاضمہ کے دیگر اعضاء پر بوجھ ڈالتی ہے۔ دانت گرنے کے نتیجے میں مسوڑھوں کی فعالیت، تقریر کی صلاحیت اور چہرے کی ظاہری شکل متاثر ہو سکتی ہے۔
لیکن دوسری طرف اگر دانت اور اُن کے چبانے کی صلاحیت مضبوط ہو تو کھانے کا عمل، اس کے انہضام اور غذائیت کو جذب کرنے کی صلاحیت دوچند ہوجاتی ہے۔ مظبوط دانتوں کیلئے اگر دو کام کو معمول بنالیا جائے تو نہ صرف ابھی بلکہ بڑھاپے میں بھی دانتوں کی مضبوطی کو قائم رکھا جاسکتا ہے۔
1) آج کل اکثر لوگ سہولت کے لیے پھلوں اور سبزیوں کے رس کو ترجیح دیتے ہیں۔ تاہم دانتوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے پھلوں کو براہ راست کاٹنا اور چبانا زیادہ ضروری ہے۔ ایک قدیم کہاوت ہے کہ حرکت کرتے دروازے کو کبھی کیڑا نہیں لگتا اور بہتا ہوا پانی کبھی خراب نہیں ہوتا۔ اسی طرح دانتوں کو مضبوط رہنے کے لیے اُن کی حرکت ضروری ہے اور اس کیلئے سب سے آسان طریقہ اپنے دانتوں کو کھولتے اور بند کرتے رہیں۔
دانتوں کو کھولنے اور بند کرنے سے تھوک کا اخراج ہوتا ہے جس سے دانتوں میں موجود خردبین ذرات نگل لیے جاتے ہیں اور دانتوں کی صفائی میں مدد ملتی ہے۔ روزانہ صبح 36 بار دانتوں کو کھول بند کرنے سے بڑھاپے میں دانت نہیں گریں گے۔ اگر نوجوان اس عادت کو اپنائیں تو بڑھاپے میں بھی ان کے دانت مضبوط رہ سکتے ہیں۔
2) اسی طرح ایک مرکب ہے جسے Diversifolius poplar resin powder کہا جاتا تھا۔ یہ شفایاب خصوصیات کا حامل پاؤڈر ہندملائی کے درختوں کے رس سے بنایا جاتا تھا۔ لیکن اگر اسے دوسرے اجزاء جیسے فارس کی شورہ گھانس(نچ بوٹی) اور لونگ کے ساتھ ملا کر باریک باؤڈر کی شکل دے دی جائے اور دانتوں پر لگایا جائے تو بڑھاپے تک دانت اپنی اصل حالت برقرار رکھیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔